Bharat Express DD Free Dish

Pakistani currency found in Pune: پونے کے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے قریب پاکستانی کرنسی ملنے سے سنسنی، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس

سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں کا سوال ہے کہ اتنے حساس علاقے میں پاکستانی کرنسی کیسے پہنچی؟ کیا اس علاقے میں کوئی پاکستانی جاسوس غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے، یا یہ کرنسی کسی شخص کے پاکستان سے رابطے کا اشارہ ہے؟ کیا یہ سیکورٹی سے متعلق کوئی سنگین مسئلہ ہے؟ ان سبھی سوالوں نے علاقے کے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔

پونے کے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے قریب پاکستانی کرنسی ملنے سے سنسنی

پونے: مہاراشٹر کے شہر پونے کے ملشی تعلقہ میں واقع اسکائی آئی مانس لیک سٹی (SKYi Manas Lake City) میں پاکستانی کرنسی ملنے سے ہڑکمپ مچ گیا۔ یہ سوسائٹی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (NDA) کے کیمپس سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ہے۔

سوسائٹی کی آئرس 3 بلڈنگ کی لفٹ کے باہر سے پاکستانی کرنسی ملی۔ اس معاملے میں سوسائٹی کے صدر سہدیو یادو نے لفٹ کے باہر پاکستانی نوٹ ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی اور باودھن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ سوسائٹی اور گاؤں والوں کی جانب سے انہوں نے پولیس سے اس معاملے کی مکمل جانچ کرنے کی درخواست کی ہے۔

مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے علاقے میں حفاظتی انتظامات پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جانچ شروع کر دی گئی ہے اور وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کرنسی کہاں سے آئی اور کس نے اسے وہاں چھوڑا۔

سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں کا سوال ہے کہ اتنے حساس علاقے میں پاکستانی کرنسی کیسے پہنچی؟ کیا اس علاقے میں کوئی پاکستانی جاسوس غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے، یا یہ کرنسی کسی شخص کے پاکستان سے رابطے کا اشارہ ہے؟ کیا یہ سیکورٹی سے متعلق کوئی سنگین مسئلہ ہے؟ ان سبھی سوالوں نے علاقے کے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read