Bharat Express DD Free Dish

Coating classrooms with cow dung: دہلی یونیورسٹی کے ایک کالج کی پرنسپل نے کلاس روم کو گائے کے گوبر سے پوتا، ویڈیو وائرل ہوئی تو کہا-یہ عمل ایک جاری تحقیق کا حصہ ہے

دہلی یونیورسٹی کے لکشمی بائی کالج کی پرنسپل کا ایک کلاس روم کی دیواروں پر گائے کے گوبر سے کوٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

دہلی یونیورسٹی کے لکشمی بائی کالج کی پرنسپل کے ذریعے ایک کلاس روم کی دیواروں کو گائے کے گوبر سے پوتتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ تاہم کالج پرنسپل نے گوبر کے استعمال کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے پرنسپل پرتیوش وتسل نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ ان کا یہ عمل ایک فیکلٹی ممبر کے ذریعہ شروع کیے جانے والے ایک جاری تحقیقی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

کالج پرنسپل نے کہا کہ یہ ایک تحقیق کا حصہ ہے

انھوں نے کہا ’’یہ ابھی زیر تحقیق ہے۔ میں ایک ہفتے کے بعد مکمل تحقیق کی تفصیلات بتانے کے قابل ہو جاؤں گی۔ تحقیق پورٹا کیبن میں کی جا رہی ہے۔ میں نے ان میں سے ایک کو خود کوٹ کیا ہے کیوں کہ قدرتی مٹی کو چھونے میں کوئی نقصان نہیں ہے۔ کچھ لوگ مکمل تفصیلات جانے بغیر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔‘‘ تاہم ویڈیو میں وتسل اپنے عملے کی مدد سے دیواروں پر گائے کا گوبر لگاتی نظر آرہی ہیں۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق مبینہ طور پر انھوں نے کالج کے اساتذہ کے گروپ میں خود ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ سی بلاک میں کلاس رومز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے دیسی طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے پیغام میں لکھا کہ ’’جن لوگوں کی یہاں کلاسیں ہیں وہ جلد ہی ان کمروں کو ایک نئی شکل میں دیکھیں گے۔ آپ کے تدریسی تجربے کو خوشگوار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ 1965 میں قائم کیا گیا اور جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے نام پر رکھا گیا یہ کالج اشوک وہار میں واقع ہے اور دہلی حکومت کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ کالج پانچ بلاکس پر مشتمل ہے، جن میں سے ایک بلاک میں یہ کوٹنگ کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read