نئی دہلی، 15 جولائی 2025: وزیر اعظم نریندر مودی نے عظیم مجاہد آزادی اور سابق مدراس (اب تمل ناڈو) کے وزیراعلیٰ تھیرو کے کامراج جی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا: تھیرو کے کامراج جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں سب سے آگے تھے اور آزادی کے بعد ہمارے سفر کے ابتدائی سالوں میں انہوں نے ہمیں بے مثال قیادت فراہم کی۔ ان کے عظیم نظریات اور سماجی انصاف پر زور ہم سب کے لیے ترغیب کا باعث ہیں۔
Paying homage to Thiru K. Kamaraj Ji on his birth anniversary. He was at the forefront of India’s freedom struggle and provided invaluable leadership in the formative years of our journey after Independence. His noble ideals and emphasis on social justice inspire us all greatly.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 15, 2025
کامراج جی کو ہندوستان کی سیاست میں سادگی، اصول پرستی اور عوامی خدمت کا پیکر سمجھا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف ایک سرکردہ آزادی کے متوالے تھے بلکہ آزادی کے بعد کی دہائیوں میں انہوں نے تعلیم، ترقی اور سماجی انصاف کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی کے اس خراج عقیدت کے ساتھ قوم نے بھی اس عظیم رہنما کو یاد کیا جنہیں عوام میں ’’کنگ میکر‘‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کامراج جی کی زندگی اور خدمات آج بھی نئی نسل کے لیے حوصلہ اور رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

