Bharat Express DD Free Dish

PM Modi: ہندوستانی کی ترقی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا اہم کردار، پی ایم مودی نے دی ترقی کو نئی جہت

وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے گزشتہ دہائی میں نمایاں ترقی کی ہے، جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے گزشتہ دہائی میں نمایاں ترقی کی ہے، جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ میں شائع ایک مضمون کے مطابق مودی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود، قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے

وزیرِ اعظم مودی نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے، جن میں دنیا کی سب سے بڑی فوڈ ڈسٹری بیوشن اسکیم ’’پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا‘‘ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ’’آیوشمان بھارت‘‘ اسکیم کے تحت لاکھوں افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

قومی سلامتی میں بہتری

مودی حکومت نے سرحدوں کی حفاظت اور قومی سلامتی کو بھی اولین ترجیح دی ہے۔ چین اور ہندوستان کی سرحد پر سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورک کی توسیع کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں کو بھی مضبوط کرنے میں وزیر اعظم مودی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کو اپنی توجہ دی ہے۔

معاشی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی

دریں اثنا ’’گتی شکتی‘‘ منصوبے کے تحت ملک بھر میں ضروری بنیادی ڈھانچوں کی ترقی کا عمل جاری ہے، جس سے اقتصادی ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ’’میک ان انڈیا‘‘ اور ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘ جیسے منصوبوں کے ذریعے مقامی صنعتوں کو تقویت دی جا رہی ہے۔

خواتین اور پسماندہ طبقات کی ترقی

وزیرِ اعظم مودی نے خواتین اور پسماندہ طبقات پر اپنی خصوصی توجہ صرف کی ہے اور ان کی ترقی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ایسے ہی اقدامات میں سے ایک ’’جن دھن یوجنا‘‘ کے تحت لاکھوں افراد کو بینک اکاؤنٹس فراہم کیے گئے ہیں، جس سے پس ماندہ طبقات کے لوگوں کی بھی مالی شمولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

انتخابی کامیابیاں اور عوامی حمایت

وزیرِ اعظم مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے متعدد ریاستی اور لوک سبھا انتخابات میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو ان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے عوام کی حمایت کا مظہر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read