Bharat Express DD Free Dish

PM Modi will visit Punjab: وزیراعظم مودی کا اتوار کو پنجاب کا دورہ، آدم پور ایئرپورٹ کے نئے نام کا اعلان اور ہلوارا ایئرپورٹ ٹرمینل کا افتتاح کریں گے

سنت گرو روی داس جی کی 649ویں جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو پنجاب کا دورہ کریں گے۔ وہ دوپہر تقریباً 3:45 بجے آدم پور ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں وہ ایئرپورٹ کے نئے نام ’شری گرو روی داس جی ایئرپورٹ، آدم پور‘ کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پنجاب کے لدھیانہ میں واقع ہلوارا ایئرپورٹ پر ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنت گرو روی داس جی کی 649ویں جینتی کے مبارک موقع پر آدم پور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا اس عظیم سنت اور سماجی مصلح کو خراجِ عقیدت ہے، جن کی مساوات، بھلائی اور انسانی وقار کی تعلیمات بھارت کے سماجی اقدار کو مسلسل متاثر کرتی رہی ہیں۔

ریاست کے لیے ایک نیا گیٹ وے

پی ایم او کے مطابق، پنجاب میں ایوی ایشن انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بناتے ہوئے وزیراعظم مودی اتوار کو ہلوارا ایئرپورٹ پر جس ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح کریں گے، وہ ریاست کے لیے ایک نیا گیٹ وے ثابت ہوگی۔ اس سے لدھیانہ اور اس کے آس پاس کے صنعتی اور زرعی علاقوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ لدھیانہ ضلع میں واقع ہلوارا ایک اسٹریٹجک طور پر اہم بھارتی فضائیہ اسٹیشن بھی ہے۔

توانائی کے لحاظ سے مؤثر سہولیات شامل

لدھیانہ کے پرانے ایئرپورٹ پر رن وے چھوٹا تھا، جو صرف چھوٹے طیاروں کے لیے موزوں تھا۔ کنیکٹیویٹی میں بہتری لانے اور بڑے طیاروں کو سنبھالنے کے لیے ہلوارا میں ایک نیا سول انکلیو تعمیر کیا گیا ہے، جہاں ایک طویل رن وے موجود ہے جو اے 320 جیسے طیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کے پائیدار اور ماحول دوست ترقی کے وژن کے مطابق اس ٹرمینل میں کئی گرین اور توانائی کے لحاظ سے مؤثر سہولیات شامل کی گئی ہیں، جن میں ایل ای ڈی لائٹنگ، انسولیٹڈ چھت، رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم، سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، اور لینڈ اسکیپنگ کے لیے ری سائیکل شدہ پانی کا استعمال شامل ہے۔ ٹرمینل کا آرکیٹیکچرل ڈیزائن پنجاب کی بھرپور ثقافتی وراثت کی عکاسی کرتا ہے، جو مسافروں کو ایک منفرد اور علاقائی رنگ لیے ہوئے سفری تجربہ فراہم کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read