چترا نوارتری، بھارتی نو سال (نَو سنوتسر) اور گڑی پڑوا کے مقدس موقع پر نریندر مودی نے تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ جگت جننی ماں درگا کی کرپا ہر ہندوستانی کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور بہتر صحت لے کر آئے اور ملک کی ترقی کے عزم کو کامیابی نصیب ہو۔ وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں نوارتری کو طاقت کی عبادت کا مقدس موقع قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ “میرے ملک بھر کے اہلِ خانہ کو نوارتری کی دلی مبارکباد۔ طاقت کی دیوی ماں درگا کی بے پایاں آشیرواد سے سب کا بھلا ہو اور وکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی ملے۔ جئے امبے جگدمبے ماں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روحانی طاقت کا یہ بہاؤ ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
देशवासियों को नव संवत्सर की अनंत शुभकामनाएं। मेरी कामना है कि यह नया साल आप सभी के जीवन में साहस, आत्मविश्वास और सेवा की भावना को और सशक्त करे, जो राष्ट्र निर्माण के प्रयासों को भी नई मजबूती दे।
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2026
نوارتری کے پہلے دن دیوی درگا کے پہلے روپ، دیوی شیل پتری کی پوجا کی جاتی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایک خصوصی سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا:
“وندے ونچھیتلابھایا چندراردھکرتاشیکھرم
وریشرودھم شولادھرم شیلپوتریم یاشاسوینیم*
اس کا مفہوم بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں شیل پتری، جو بھکتوں کی خواہشات پوری کرتی ہیں، سر پر آدھا چاند سجائے اور بیل پر سوار ہیں، وہ سب کی زندگی میں سکون، ضبط اور مثبت توانائی پیدا کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بھجن بھی پیش کیا اور دیوی ماں کے عقیدت کا اظہار کیا۔
بھارتی نو سال ‘نَو سنوتسر’ کے موقع پر بھی وزیرِ اعظم نے ملک میں حوصلہ اور خوداعتمادی بڑھنے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرے گا اور قوم کی تعمیر میں نئی رفتار لائے گا۔اسی طرح گڑی پڑوا، جو خاص طور پر مہاراشٹر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں منایا جاتا ہے، کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ تہوار نئی امید، توانائی اور مواقع کا پیغام لے کر آتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا سال ہر ہندوستانی کو مضبوط عزم کے ساتھ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی ترغیب دے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
