نئی دہلی: تمل ناڈو کی مقدس سرزمین کے عظیم فلسفی، شاعر اور مفکر سنت تروولور کو آج پورے ملک میں عقیدت کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔ تروولور دوس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں دل سے خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی تعلیمات کو آج کے دور کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
تروکرل غیر معمولی فکری صلاحیت کا ثبوت
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ تروولور کے افکار اور تصانیف نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تروکرل عظیم تروولور کی غیر معمولی فکری صلاحیت کی عکاس ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس کا مطالعہ کریں تاکہ زندگی کی قدروں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
سماج میں ہم آہنگی اور رحم دلی کا پیغام
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا: ’’آج تروولور دیوس پر ہمہ جہت شخصیت تروولور کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جن کے افکار بے شمار لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ وہ سماج میں ہم آہنگی اور رحم دلی کے قائل تھے اور تمل ثقافت کی اعلیٰ قدروں کے نمائندہ تھے۔‘‘
مشکلات میں ثابت قدمی کی تلقین
اس موقع پر وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے سنت تروولور کا قول نقل کیا: ’’ناموافق حالات میں ہمیں کمزور نہیں پڑنا چاہیے، مشکلات سے بھاگنے کے بجائے مضبوط ارادے کے ساتھ اپنے مقصد کو حاصل کرنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو عظیم سنت تروولور کی دھرتی ہے، جنہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے نوجوانوں کو نئی سمت دی اور آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
திருவள்ளுவர் தினமான இன்று, ஏராளமான மக்களுக்கு உத்வேகம் அளிக்கும் படைப்புகளையும் சிந்தனைகளையும் கொண்ட பன்முக ஆளுமை திருவள்ளுவருக்கு மரியாதை செலுத்துகிறேன். நல்லிணக்கமும் கருணையும் நிறைந்த ஒரு சமூகத்தின் மீது அவர் நம்பிக்கை வைத்தார். தமிழ்க் கலாச்சாரத்தின் சிறந்த அம்சங்களுக்கு… pic.twitter.com/WkIY56Mvq5
— Narendra Modi (@narendramodi) January 16, 2026
قوم اور فوج کے لیے تروولور کی تعلیمات
وزیراعظم مودی نے کہا کہ سنت تروولور نے صدیوں پہلے یہ واضح کیا تھا کہ شجاعت، عزت، باوقار طرز عمل اور اعتماد یہ چار اوصاف کسی بھی ملک کی فوج کی اصل پہچان ہوتے ہیں۔ تروولور دوس کے موقع پر بی جے پی کے رہنما کے انّاملائی نے بھی ایک پیغام میں کہا کہ تروولور نے تروکرل جیسی لازوال تصنیف دی، جو اخلاقیات، مادی زندگی اور انسانی خوشی کے اصول سکھاتی ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ تروکرل کی روشنی پوری دنیا میں پھیلے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



