پی ایم مودی نے ماریشش کے صدر کو بطور تحفہ دیا مہا کمبھ کا گنگا جل
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ماریشش کے صدر دھرم گوکھول سے ملاقات کی اور انہیں مہا کمبھ سے گنگا جل پیش کیا۔ انہوں نے ماریشش کے صدر کو بہار کا ایک سپر فوڈ مکھانہ بھی تحفہ میں دیا۔ دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کی صبح ماریشش پہنچے مودی نے گوکھول کو کئی دیگر تحائف بھی دیے۔
صدر گوکھول سے ملاقات سے پہلے مودی نے ماریشش کے وزیر اعظم نوین چندر رامگولم سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے سر شیوساگور رامگولم بوٹینیکل گارڈن میں پودا لگایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کے مطابق، انہوں نے صدر گوکھول کو مہا کمبھ سے گنگاجل سمیت کئی تحائف دیے۔
مہا کمبھ میلہ 13 جنوری سے 26 فروری تک اتر پردیش کے پریاگراج میں منعقد ہوا۔ عقیدت مندوں نے سنگم میں پوتر ڈبکی لی، جہاں گنگا، یمنا، اور افسانوی سرسوتی دریا ملتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور اپنے کے ہم منصب نوین چندر رام گولم نے بھی سر شیوساگور رامگولم بوٹینیکل گارڈن میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر اعظم نے ماریشش کے بانی سر شیوساگور رامگولم کی کنکریٹ کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس سے پہلے مودی کا ایئرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔ 2015 کے بعد پی ایم مودی کا ماریشش کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ ماریشش کے وزیر اعظم رام گولام اور دیگر قائدین نے رسمی استقبال کیا۔
جیسوال نے X پر پوسٹ کیا، ’’یہ ہندوستان اور ماریشش کے مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ جیسوال نے کہا کہ شیوساگور رامگولم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مودی نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور ریاستی لنچ میں شرکت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


