Urdu Conclave 2026

Goa Temple Stampede: پی ایم مودی نے گوا کے شرگاؤں لائرای دیوی مندر حادثہ پرکیا افسوس کا اظہار، مقامی انتظامیہ متاثرین کی کر رہی ہے مدد

یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے کی بڑی وجہ بھیڑ بھاڑ ہو سکتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہجوم کے ایک حصے کے کنٹرول کھونے کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی

گوا کے شرگاؤں میں لائرای  دیوی مندر  میں  بھگدڑ 7 لوگوں کی موت ہو گئی اور 30 ​​سے ​​زیادہ لوگ زخمی ہو گئے تھے، اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس دردناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا، ” گوا  کےشرگاؤں میں بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں سے دکھ ہوا، اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی  پراتھنا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہے: وزیر اعظم نریندر مودی”

ہجوم کوحادثے کی وجہ بتائی گئی

قبل ازیں گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ایک پوسٹ میں لکھا، “میں آج صبح شرگاؤں کے لائرای جاترا میں ہونی والی بھگدڑ سے بہت غمزدہ ہوں۔ میں نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ میں ذاتی طور پر صورتحال کی کو دیکھ ر ہا ہوں تاکہ تمام ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے کی بڑی وجہ بھیڑ بھاڑ ہو سکتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہجوم کے ایک حصے کے کنٹرول کھونے کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی۔ مقامی لوگ اور مندر کے رضاکار لوگوں کو بچانے کے لیے  ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

بھگدڑ اس وقت ہوئی جب ہزاروں عقیدت مند صدیوں پرانی رسم کو دیکھنے اور اس میں حصہ لینے کے لیے مندر میں جمع ہوئے جہاں وفادار ننگے پاؤں جلتے انگارے پر چلتے ہیں۔ بھگدڑ اس وقت ہوئی جب مذہبی سفر میں ایک مقام پر ڈھلوان کی وجہ سے ہجوم تیزی سے اکٹھے ہونے لگا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read