Bharat Express DD Free Dish

PM Modi speaks to Teejan Bai’s family: پی ایم مودی نے پنڈوانی گلوکارہ تیجن بائی کے اہلِ خانہ سے فون کے ذریعہ دریافت کی خیریت، پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ادیب ونود کمار شکلا سے بھی کی بات

تیجن بائی نے فن کے میدان میں پنڈوانی لوک گیت کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلائی۔ وہ ایک مشہور پنڈوانی گلوکارہ ہیں۔ 1980 میں انہوں نے ثقافتی سفیر کے طور پر انگلینڈ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، ترکی، مالٹا، قبرص، رومانیہ اور ماریشس کا دورہ کیا۔ انہیں 1988 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چھتیس گڑھ کے ریاستی جشن (راجیہ اتسو) کے پروگرام میں شرکت کے لیے وزیرِاعظم نریندر مودی ہفتے کے روز نوا رائے پور پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے چھتیس گڑھ کی مشہور پنڈوانی گلوکارہ اور پدم وبھوشن سے نوازی گئی تیجن بائی کے اہلِ خانہ سے فون پر بات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

تیجن بائی کی بہو وینو دیشمکھ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں وزیراعظم مودی کے سکریٹری کا فون آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ وینو دیشمکھ کے مطابق، جب انہوں نے مودی جی کی آواز سنی تو حیران رہ گئیں۔ انہوں نے بتایا، میں نے انہیں نمستے کیا تو انہوں نے کہا، ’میں وزیراعظم نریندر مودی بول رہا ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان تقریباً 1 منٹ 18 سیکنڈ تک گفتگو ہوئی۔ دورانِ گفتگو وزیراعظم نے تیجن بائی کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات لیں اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو میری ضرورت ہو تو ضرور بتائیے گا، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میرے لائق کوئی کچھ کام ہوگا بتانا: پی ایم مودی
وینو دیشمکھ نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ تیجن بائی کی طبیعت کافی خراب ہے اور ان کے جسم میں بہت کمزوری آ گئی ہے۔ وہ کھانا نہیں کھا پاتیں، اس لیے انہیں سُوپ بنا کر دیا جاتا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ میرے لائق کچھ کام ہوگا تو بتانا۔
پھر اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے نوا رائے پور میں تھے۔ انہوں نے کہا میں آپ سے ملنا چاہتا تھا لیکن کسی وجہ سے نہیں آ سکا اس لیے میں صرف فون پر آپ کی خیریت دریافت کر رہا ہوں۔ اسی دوران درگ کلکٹر ابھیشیک سنگھ اور ایس ڈی ایم بھی میرے گھر آئے اور ہم نے بات کی۔

وینو دیشمکھ نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی سے بات کرتے وقت بہت جذباتی ہو گئی تھیں اور کچھ بول نہیں پائیں، لیکن بعد میں انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ چونکہ خاندان کی مالی حالت اس وقت کمزور ہے، اس لیے گھر کے کسی ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے تاکہ گزر بسر بہتر ہو سکے۔

1988 میں پدم شری ایوارڈ
قابلِ ذکر ہے کہ تیجن بائی نے فن کے میدان میں پنڈوانی لوک گیت کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلائی۔ وہ ایک مشہور پنڈوانی گلوکارہ ہیں۔ 1980 میں انہوں نے ثقافتی سفیر کے طور پر انگلینڈ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، ترکی، مالٹا، قبرص، رومانیہ اور ماریشس کا دورہ کیا۔ انہیں 1988 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ 1995 میں انہیں سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ ملا اور 2019 میں پدم وبھوشن سمیت کئی دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

پدم بھوشن ونود کمار شکلا سے بھی بات
اسی دوران وزیراعظم مودی نے ممتاز ادیب اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ونود کمار شکلا سے بھی فون پر بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ونود شکلا ایک حادثے کے بعد اسپتال میں داخل ہیں، جس میں ان کی ناک ٹوٹ گئی تھی اور سرجری کی ضرورت پیش آئی تھی۔ انہیں ہر سال دیا جانے والا ممتاز ادبی اعزاز گیان پیٹھ ایوارڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read