وزیر اعظم نریندر مودی کنڑ کے نامور مصنف اور مفکر ایس ایل بھیرپا کے ساتھ۔۔۔۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز معروف کنڑ ادیب اور مفکر ایس ایل بھیرپا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے انہیں ایک ایسا بلند پایہ شخصیت قرار دیا ’’جس نے قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا اور بھارت کی روح میں جھانکنے کی جرأت کی۔‘‘ 94 سالہ مقبول ناول نگار اور فلسفی بھیرپا کا انتقال آج بنگلورو کے ایک اسپتال میں ہوا۔
’قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والے ادیب‘
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھیرپا نے ہندوستانی ادب، خاص طور پر کنڑ زبان میں اپنی گہری چھاپ چھوڑی۔ ان کی تحریروں نے تاریخ، فلسفہ اور سماجی مسائل پر بے خوفانہ اظہار کے ذریعے نسل در نسل قارئین کو متاثر کیا۔ وزیراعظم مودی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا: ’’شری ایس ایل بھیرپا جی کے انتقال کے ساتھ ہم نے ایک عظیم المرتبت ہستی کو کھو دیا ہے جس نے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑا اور بھارت کی روح میں گہرائی تک جھانکا۔ وہ ایک بے خوف اور لازوال مفکر تھے جنہوں نے کنڑ ادب کو اپنی فکر انگیز تحریروں سے مالامال کیا۔ ان کی تحریروں نے نسلوں کو سوچنے، سوال کرنے اور معاشرے سے گہری وابستگی قائم کرنے کی ترغیب دی۔‘‘ وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ بھیرپا کی تاریخ اور ثقافت کے تئیں غیر متزلزل وابستگی آئندہ برسوں تک ذہنوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ ’’اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘
In the passing of Shri S.L. Bhyrappa Ji, we have lost a towering stalwart who stirred our conscience and delved deep into the soul of India. A fearless and timeless thinker, he profoundly enriched Kannada literature with his thought-provoking works. His writings inspired… pic.twitter.com/ZhXwLcCGP3
— Narendra Modi (@narendramodi) September 24, 2025
ایوارڈز اور اعزازات
بھیرپا کو 2011 میں سرسوتی سمان سے نوازا گیا تھا۔ 2015 میں انہوں نے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ حاصل کیا۔ 2016 میں انہیں پدم شری اور 2023 میں پدم بھوشن کا اعزاز ملا۔ ادب اور تعلیم کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کو ان اعزازات کے ذریعے تسلیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہ این سی ای آر ٹی کے رکن بھی رہے اور اپنی فکری بصیرت سے تعلیمی پالیسیوں پر گہرا اثر ڈالا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


