Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Celebrates Raksha Bandhan with Children: ’’ہائی فائیو، مسکراہٹ اور بہت کچھ…‘‘، وزیر اعظم مودی نے اسکولی بچوں کے ساتھ منایا رکشا بندھن کا تہوار

ویڈیو میں وزیر اعظم کو بچوں سے بات چیت کرتے اور گرمجوشی کے ساتھ ان کا استقبال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بچوں کو آشیرواد بھی دیا اور رکشا بندھن کی تقریب کے دوران ان کے ساتھ وقت گزارا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر اسکولی بچوں کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔ اس دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ ہنسی مذاق کیا، ہائی فائیو کیا اور ان سے بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے بچوں کے ساتھ منعقدہ خصوصی رکشا بندھن تقریب کی جھلکیاں بھی شیئر کیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ طالبات کے ساتھ ہائی فائیو کرتے اور ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے لکھا، ’’آج 7، لوک کلیان مارگ (وزیر اعظم کی رہائش گاہ) پر رکشا بندھن تقریب کے دوران ہائی فائیو، مسکراہٹیں اور بہت کچھ۔‘‘

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Narendra Modi (@narendramodi)

بچوں سے بات چیت کی، آشیرواد بھی دیا

ویڈیو میں وزیر اعظم کو بچوں سے بات چیت کرتے اور گرمجوشی کے ساتھ ان کا استقبال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بچوں کو آشیرواد بھی دیا اور رکشا بندھن کی تقریب کے دوران ان کے ساتھ وقت گزارا۔ بات چیت کے دوران ایک بچی نے وزیر اعظم مودی سے ان کے بچپن کے خواب کے بارے میں پوچھا۔ بچی نے سوال کیا، ’’آپ کا بچپن کا خواب کیا تھا؟‘‘ اس پر وزیر اعظم مودی نے جواب دیا، ’’آپ لوگوں سے ملنے کا۔‘‘ اس کے بعد تمام طالبات ہنسنے لگیں۔

رکشا بندھن پر ملک کو دی مبارکباد

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے ملک کے عوام کو رکشا بندھن کی مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’رکشا بندھن کی بہت بہت مبارکباد۔ یہ پوترا تہوار آپ سب کی زندگی میں خوشحالی، ترقی اور کامیابی لے کر آئے۔ محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کی ڈور ہمیشہ اٹوٹ بنی رہے، یہی میری دعا ہے۔‘‘

’رکشا سوتر‘ کی اہمیت بھی بتائی

اس موقع پر انہوں نے ایک ’سنسکرت سبھاشِتم‘ بھی شیئر کیا، جس میں لکھا ہے،एष प्रभावो रक्षायाः कथितस्ते युधिष्ठिर। जयदः सुखदश्चैव पुत्रारोग्यधनप्रदः۔ اس ’سنسکرت سبھاشِتم‘ میں کہا گیا ہے کہ رکشا سوتَر کے اثرات بیان کرتے ہوئے اسے فتح، خوشی، اولاد، صحت اور خوشحالی فراہم کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس بھی بچوں کے ساتھ منایا تھا رکشا بندھن

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی گزشتہ چند برسوں سے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار مناتے آئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی بچوں نے وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھی اور ان کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا تھا۔ وزیر اعظم نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں خواتین کی طاقت یعنی ’ناری شکتی‘ کا ان کے مسلسل اعتماد اور محبت کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read