Bharat Express DD Free Dish

PM Modi attends Christmas morning service at Delhi church: وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی میں کرسمس کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام

گزشتہ چند برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی مسیحی برادری سے جڑے پروگراموں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں۔ ایسٹر 2023 میں انہوں نے دہلی کے سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل میں ایسٹر تقریب میں شرکت کی تھی

نئی دہلی میں جمعرات کی صبح کرسمس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیتھیڈرل چرچ آف دی ریڈیمپشن میں منعقدہ خصوصی عبادتی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر دہلی اور شمالی بھارت سے تعلق رکھنے والے مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ چرچ میں منعقدہ سروس میں دعائیں، کیرولزاور مذہبی حمد و ثنا شامل رہی، جس سے روحانی اور پُرامن ماحول قائم رہا۔ تقریب کے دوران دہلی کے بشپ رائٹ ریورنڈ پال سوارپ نے وزیر اعظم کے لیے خصوصی دعا کی اور ملک میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے بھی کرسمس کے مقدس موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تہوار کی خوشیوں میں شرکت کی۔

گزشتہ چند برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی مسیحی برادری سے جڑے پروگراموں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں۔ ایسٹر 2023 میں انہوں نے دہلی کے سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل میں ایسٹر تقریب میں شرکت کی تھی، جب کہ کرسمس 2023 کے موقع پر انہوں نے 7 لوک کلیان مارگ پر اپنی رہائش گاہ پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ سال 2024 میں وہ وزیر جارج کوریان کی رہائش گاہ پر عشائیے اور کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں بھی شریک ہوئے تھے، جو مختلف مذاہب کے ساتھ ان کے مسلسل رابطے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عوام کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے امن، ہمدردی اور امید کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مضبوط کرتی ہیں۔

دوسری جانب، کرسمس کے موقع پر ملک بھر کے شہروں میں جشن کا سماں ہے۔ بازاروں، گرجا گھروں اور گلیوں کو روشنیوں، گھنٹیوں، ستاروں اور کرسمس ٹری سے سجایا گیا ہے۔ خاندان آپس میں جمع ہو کر کھانے بانٹ رہے ہیں، تحائف کا تبادلہ کر رہے ہیں اور دعاؤں کے ذریعے محبت، امن اور امید کا پیغام عام کر رہے ہیں۔ کرسمس ہر سال 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے اور یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی یاد میں دنیا بھر میں عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

بھارت ایکسریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read