پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ناپاک حرکت کرتے ہوئے جموں میں متعدد مقامات پر پاکستان کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے لیکن جموں میں ڈیفنس سسٹم کو فعال کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے تمام ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی ملی ہے۔ کسی بھی طرح کا کوئی نقصان فی الحال نہیں ہوا ہے۔ البتہ جموں میں جن علاقوں کو پاکستان نے ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ سانبہ اور کپوارہ کے سرحدی علاقوں کے علاوہ پٹھان کوٹ، جموں ریلوے اسٹیشن،جموں ایئرپورٹ، اور اکھنور میں ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ،لیکن تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں چونکہ ایئرڈیفنس سسٹم کو سرگرم کیا جاچکا تھا۔
#WATCH | J&K | A complete blackout has been enforced in Samba of Jammu Division and sirens can be heard. pic.twitter.com/FQg159pO0k
— ANI (@ANI) May 8, 2025
#WATCH | J&K | A complete blackout has been enforced in Jammu. No explosions or sirens are heard right now. Latest visuals from the city. pic.twitter.com/PisyKoXj3L
— ANI (@ANI) May 8, 2025
#WATCH | J&K | A complete blackout has been enforced in Akhnoor of Jammu Division; sirens are being heard. pic.twitter.com/Jgftczowww
— ANI (@ANI) May 8, 2025
پاکستان کی جانب سے کئے جارہے اس حملے کےپیش نظر جموں میں سائرن مسلسل بجایا جارہا ہے اور عوام سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ حالانکہ اس سائرن اور حملے کے بیچ لوگوں کے اندر گھبراہٹ ضرور دیکھی جارہی ہے ۔ البتہ ہماری دفاعی پوزیشن کافی مضبوط ہے جو مسلسل پاکستان کے تمام حملے کو آسانی کے ساتھ ناکام بنار ہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


