Bharat Express DD Free Dish

قومی

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر پر حکومت کی۔ انہیں جدید قطر کی تعمیر و ترقی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ ان کے دورِ حکومت میں ملک نے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں غیر معمولی ترقی کی، جس کے باعث عالمی سطح پر قطر کی شناخت اور اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان کی قیادت میں قطر دنیا کے خوشحال اور بااثر ممالک میں شمار ہونے لگا۔

ٹوشا یشرما، جو ایک ماڈل اور اداکارہ تھیں، رواں برس 12 مئی کو مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اپنے سسرال کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔ ان کے جسم پر متعدد چوٹوں کے نشانات ملنے کے بعد معاملہ مشتبہ بن گیا تھا اور موت کی وجوہات پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مطابق شہر میں قائم کیے گئے 101 آکسیجن پارکس تقریباً 9 لاکھ 66 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہیں، جہاں 22 لاکھ 71 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ان میں سے 62 پارکس گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں واقع ہیں، جہاں تقریباً 16 لاکھ پودوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔

تحقیق کے نتائج حیران کن رہے۔ سائنس دانوں نے پایا کہ سخت دل والے ہارٹ فیلئر (HFpEF) کے وہ مریض جو بیٹا بلاکرز لے رہے تھے، ان میں بیماری بگڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 74 فیصد زیادہ تھا۔ماہرین نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ بیٹا بلاکرز تمام مریضوں کے لیے نقصان دہ ہیں،

وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومتِ ہند اس پورے معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ بھارتی شہریوں کی حفاظت اور امداد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایس جانکی اماں 23 اپریل 1938 کو آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں پیدا ہوئی تھیں۔ بچپن ہی سے انہیں موسیقی سے غیر معمولی لگاؤ تھا اور کم عمری میں ہی ان کی گائیکی نے سب کو متاثر کرنا شروع کر دیا تھا۔ صرف 18 برس کی عمر میں انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے گائیکی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی،

نہاتے ہوئے وہ اچانک ندی کے ایک گہرے حصے میں پھسل گیا اور تیز بہاؤ کی زد میں آ کر پانی میں ڈوب گیا۔ دوستوں نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی اور زور زور سے مدد کے لیے آوازیں لگائیں، لیکن اس وقت جائے وقوعہ پر کوئی ایسا شخص موجود نہیں تھا جو فوری طور پر اس کی مدد کر سکتا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فو کووک کے قریب بھارتی شہریوں سے متعلق کشتی حادثے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔

 دہلی - این سی آر میں آئندہ چند روز تک بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، شدید بارش کی توقع نہیں ہے۔ اس کے باوجود نمی اور گرمی میں اضافہ ہوگا، جس سے لوگوں کو حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

اسدالدین اویسی، سلمان خورشید اورمحب اللہ ندوی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ایک ہی اجلاس میں شریک ہونا اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف مسلم تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت بھی اس اجلاس کی اہمیت کو مزید بڑھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں اورمتعدد مسلم تنظیمیں پہلے بھی یہ الزام عائد کرتی رہی ہیں کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اوربعض کارروائیاں قانون کے دائرے سے ہٹ کر کی جا رہی ہیں۔