AC Coach Passengers Steal Linen Worth 100 Crores: 46 لاکھ تولیے، 41 لاکھ چادریں… اے سی کوچز سے 100 کروڑ کی چوری، آخر چور کون؟
بھارتی ریلوے کے اے سی کوچز سے جنوری 2022 سے مئی 2026 کے درمیان مسافروں نے چادریں، کمبل اور تولیوں سمیت تقریباً 1.27 کروڑ بیڈرول اشیا چوری کر لیں۔ آر ٹی آئی سے حاصل معلومات کے مطابق اس چوری کے باعث ٹھیکیداروں کو 104 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، جس کا بوجھ کوچ اٹینڈنٹس پر پڑ رہا ہے۔
CM Omar Abdullah: ’’کیا وائٹ ہاؤس جا کر ٹرمپ سے ملنا پڑیگا؟‘‘ مکمل ریاست کے درجے کے معاملے پر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز سے مانگا جواب
جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس نے 20 جولائی کو جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی ہماری آواز نہیں سن رہی تو کیا ہمیں وائٹ ہاؤس جا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنی پڑے گی؟
Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما قتل سانحہ میں عدالت کا بڑا فیصلہ، سابق کونسلر طاہر حسین سمیت 5 افراد قصور وار قرار
آئی بی آفیسرانکت شرما کا قتل فروری 2020 میں شامل مشرقی دہلی کے فسادات کے دوران ہوا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے سابق کونسلر طاہر حسین سمیت 5 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ جبکہ 6 افراد کو بری کردیا۔
Ameer of Jamaat-e-Islami Hind meets Qatari Ambassador: امیر جماعت اسلامی ہند کی قطری سفیر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت
قطری سفیرمحمد حسن جابرالجاسرنے امیرجماعت کی آمد، اظہارِتعزیت اوردعاؤں پرشکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی، باہمی احترام اورتعاون کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہرکی۔ وفد میں معاون قیم جماعت سید محی الدین شاکر اور اسسٹنٹ سکریٹری ڈاکٹر رضوان رفیقی شریک تھے۔
یوپی میں گرام پردھانوں کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی عرضی پر سماعت ملتوی، جانئے الہ آباد ہائی کورٹ نے کہی یہ بڑی بات، اب کیا ہوگی حکمت عملی؟
یوپی حکومت کے گرام پردھانوں کو ایڈمنسٹریٹر (پرشاسک) کے طورپر مقرر کرنے کے فیصلے کے خلاف معاملے کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ معاملے کی سماعت کررہی جسٹس سوربھ شیام شمشیری کی سنگل بنچ نے کہا کہ لکھنو بینچ کی ایک ڈویژن بنچ میں اس معاملے کی پہلے سے سماعت چل رہی ہے۔
PM Modi Jind Visit: وزیراعظم مودی کے جِند دورے سے قبل بی جے پی نے شروع کی صفائی مہم؟ بی جے پی کی ریاستی صدر ڈاکٹر ارچنا گپتا کا آیا یہ بیان
وزیراعظم نریندر مودی 17 جولائی کو ہریانہ کے جِند کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وزیراعظم کے اس دورے کے حوالے سے ہریانہ بی جے پی کی ریاستی صدر ڈاکٹر ارچنا گپتا نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
India’s First Hydrogen Train: جِند سے روانہ ہوگی ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین، وزیراعظم مودی کے استقبال کے لیے دلہن کی طرح سج گیا پورا ہریانہ
وزیراعظم نریندر مودی 17 تاریخ کو جِند پہنچ کر بھارت کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ کابینہ وزیر وپل گوئل کے مطابق، وزیراعظم کے استقبال کی تیاریوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی قیادت میں پورے ہریانہ میں ایک ہفتے پر مشتمل خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔
Ram Mandir Trust CEO Post: رام مندر ٹرسٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے نکالا اشتہار، عہدے کے لیے 18 جولائی تک درخواستیں مطلوب، امیدوار کا ہندو ہونا لازمی شرط
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کم از کم گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ عمر کی حد 50 سے 70 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ کسی بڑے سرکاری ادارے، عوامی تنظیم، کمپنی یا محکمے میں کم از کم 20 سال کا انتظامی تجربہ بھی لازمی ہوگا۔ ٹرسٹ کے مطابق امیدوار کا فعال طور پر ہندو مذہب پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں پر اچھا عملی عبور بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
Bengaluru Surprise Bus Inspection: شناخت چھپا کر عوام کا درد جاننے نکلے وزیر، کنڈکٹر نے ایک ہی لمحے میں نکال دیا ’وی آئی پی‘ ہونے کا غرور، ویڈیو دیکھیں
کرناٹک کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بی سریش جب عام مسافر کا بھیس بدل کر بنگلورو کی سرکاری بس میں سوار ہوئے تو ان کے پاس کرایے کے لیے کھلے پیسے نہیں تھے۔ اس پر کنڈکٹر نے انہیں پہچانے بغیر بس سے اتر جانے کو کہہ دیا۔
PM Modi Gifts: بھارتی پریمیئم کافی باکس سے جیتا دل، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو اتراکھنڈی ٹوپی اور انڈونیشیا کی اسپیکر کو اوڈیشہ کی اکت ساڑی کا تحفہ
وزیراعظم نریندر مودی نے غیر ملکی رہنماؤں کو بھارت کی ثقافتی وراثت سے جڑے خصوصی تحائف پیش کیے، جن میں انڈین پریمیئم کافی باکس سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کو پریمیئم کافی باکس، نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کو اتراکھنڈی ٹوپی اور انڈونیشیا کی اسپیکر پوان مہارانی کو اوڈیشہ کی روایتی اکت ساڑی بطور تحفہ پیش کی گئی۔





