EAM Jaishankar interacts with Indian community in Kuwait: کویت میں ہندوستانی کمیونٹی سے ملے وزیر خارجہ ایس جے شنکر، کہا- تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کا تعاون قابل ستائش
وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ایک روزہ دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے ہند-کویت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جس میں سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ثقافتی، سفارتی اور عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔
IMD Rainfall Alert: بہار میں موسم کے تعلق سے اچھی خبر، اب ہوگی موسلا دھار بارش، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی بنگلہ دیش اور اس کے اطراف میں بننے والا کم دباؤ کا علاقہ بتدریج شمال مغربی سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آنے والے تین چار دنوں میں مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں شدید بارش کا امکان ہے۔
Kolkata Rape Murder Case: کولکتہ عصمت دری اور قتل معاملہ، دہلی کی سڑکوں پر مریضوں کا علاج کریں گے ریزیڈنٹ ڈاکٹر
مہاراشٹر کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کولکتہ کے ایک سرکاری اسپتال میں ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور پھر قتل کے خلاف احتجاج میں اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کی تنظیم نے اتوار کے روز مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کو محفوظ زون قرار دیا جائے اور سنٹرل ہیلتھ پروٹیکشن ایکٹ لاگو کیا جائے۔
Indian Coast Guard DG Death: بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل راکیش پال کا دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا غم کا اظہار
اتوار کو ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں جدید ترین انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ وزارت دفاع کے مطابق اس پروگرام میں وزارت دفاع کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور مسلح افواج نے بھی حصہ لیا۔
Secular Civil Code: ’’سیکولر سول کوڈ معاشرے میں مساوات اور خیر سگالی میں اضافہ کرے گا…‘‘ مسلم راشٹریہ منچ کے چیف سرپرست اندریش کمار کا بیان
شاہد اختر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ایک جامع معاشرہ جہاں ہر فرد کو مساوی حقوق اور احترام حاصل ہو، نہ صرف سماجی امن کو فروغ دیتا ہے بلکہ قوم کی ترقی میں بھی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر مل جل کر آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ایک بہتر اور خوشحال معاشرے کی تعمیر ہو سکے۔
All India Shia Personal Law Board opposes UCC: یو سی سی کے خلاف اترا آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ، کہہ دی بڑی بات
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اس سنگین معاملے پر وسیع بحث ہو، ہر کوئی اپنی رائے سامنے لائے، جو قانون ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرتا ہے، وہ معاشرے میں تفریق کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح کے قانون سے معاشرے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس لیے میں کہوں گا اور سماج کا مطالبہ ہے کہ ملک میں یکساں سول کوڈ ہو۔
Akhilesh Yadav on Reservation: ریزرویشن کی بنیادی روح سے کھیل رہی ہے سرکار…‘‘ ایس پی صدر اکھلیش یادو کا بی جے پی پر زبانی حملہ
اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلسل کہتی ہے کہ اس کی امن و امان کے معاملات میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ جب تک ہم بی جے پی سے آزاد نہیں ہوتے ہم بدعنوانی اور غربت سے آزاد نہیں ہوں گے۔ بی جے پی سے آزادی حاصل کرنے کا مطلب تمام پریشانیوں اور بحرانوں سے آزادی حاصل کرنا ہے۔
J&K Politics: کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے غلام نبی آزاد، ڈی پی اے پی نے کی خبروں کی تردید، کہا- یہ محض افواہ ہے
غلام نبی آزاد کانگریس کے سینئر لیڈر رہ چکے ہیں۔ سال 2022 میں، انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کی اور اپنی نئی پارٹی، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (DPAP) کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے اپنی پارٹی میں کئی کانگریسی لیڈروں کو شامل کیا جو اپنے اپنے شعبوں میں بااثر تھے۔ حالانکہ، حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
Champai BJP Switch Buzz: ’’جے ایم ایم کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں چمپائی سورین…‘‘، بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں پر کانگریس کا بیان
کانگریس کے ترجمان نے چمپائی سورین کے جے ایم ایم چھوڑ کر دہلی جانے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پارٹی کا نام ہٹانے کے اشارے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا، ’’چمپائی سورین دہلی جاتے رہتے ہیں، جمعہ کے روز وہ رانچی میں تھے، جہاں میں نے ان سے ملاقات کی۔
Champai Soren Amid BJP Switch Buzz: ’’وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر غلط کیا، تمام آپشن کھلے ہیں‘‘، دہلی سے رانچی کو چمپائی نے دیا جذباتی پیغام
چمپائی نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو قانون ساز پارٹی کا اجلاس بلانے کا حق ہے، لیکن مجھے اجلاس کا ایجنڈا تک نہیں بتایا گیا، اجلاس کے دوران میرا استعفیٰ طلب کیا گیا، میں حیران رہ گیا، لیکن مجھے اقتدار کی لالچ نہیں تھی، اس لئے میں نے فوراً استعفیٰ دے دیا، لیکن میری عزت نفس کی توہین کی وجہ سے میرا دل آنسوؤں سے لبریز تھا۔





