Bharat Express DD Free Dish

قومی

بزرگ لوگوں کی بات کریں تو سب سے زیادہ درخواستیں مدھیہ پردیش (1.66 لاکھ) سے دی گئیں۔ اس کے بعد کیرالہ (1.28 لاکھ)، اتر پردیش (69,044) اور گجرات (25,491) تھے۔

اتر پردیش پبلک سروس کمیشن نے پی سی ایس پریلمس 2024 اور آر او/اے آر او پریلمس 2023 کے امتحانات دو دن میں دو شفٹوں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیدوار پہلے ہی اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے بعد نیا اتحاد بنانے کے سوال پر ادھو نے کہا، بہت سے لوگ بہت سی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ میں بی جے پی کے ساتھ کیوں جاؤں؟ انہوں نے میری پارٹی توڑ دی۔

اس مرحلے میں کل 1.37  کروڑ رائےدہند گان 683 امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ ان  رائے دہندگان  میں مرد ووٹرز کی تعداد 68.73 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 68.36 لاکھ ہے۔

پرینکا گاندھی نے ایکس  لکھا"میرے پیارے بھائیو اور بہنو، آج آپ کا دن ہے، یہ وہ دن ہے کہ آپ اپنی پسند کا انتخاب کرنے اور ہمارے آئین کی طرف سے آپ کو دی گئی سب سے بڑی طاقت کا استعمال کرنے کا دن ہے ۔ "آئیں ہم سب مل کر ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں۔

پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لیے 15344 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ منصفانہ، شفاف اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 200 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی سلامتی میں ان کے کردار کو بڑھانے کے مقصد سے وزارت داخلہ نے آج ایک تاریخی فیصلہ کو منظوری دی ہے۔ اس منظوری کے ساتھ سی آئی ایس ایف کو اپنی پہلی آل ویمن بٹالین مل گئی ہے۔

اڈانی نے کہا کہ سفیروں کے ساتھ اس ملاقات میں ہندوستان کی عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ہم اپنے قابل تجدید توانائی کے اقدامات کو آگے بڑھارہے ہیں تاکہ ایک متوازن توانائی کے مرکب کو یقینی بنایا جا سکے جو پورے ہندوستان کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی حمایت کرتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ورلی پولیس نے ملزم سہیل پاشا کو کرناٹک سے گرفتار کیا ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی کے اتحادی اجیت پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ایک ہیں ےتو سیف ہیں‘کے نعرے کی حمایت کی ہے۔ لیکن انہوں نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ’بنٹیں گے تو کٹیں گے‘کے بیان کی مخالفت کی ہے۔