Bharat Express DD Free Dish

Delhi MCD Election 2025: دہلی میں ایم سی ڈی کے 12 وارڈز پر ضمنی انتخاب، ووٹنگ جاری،سی ایم ریکھا گپتا نے کی ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے 143 پولنگ مراکز میں 580 بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ آزاد اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے 2,320 الیکشن اہلکار

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایم سی ڈی کے 12 وارڈوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اتوار کی صبح سے ووٹنگ کا عمل سخت سکیورٹی کے درمیان جاری ہے۔ پولنگ صبح کے وقت شروع ہوئی اور شام پانچ بجکر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔ یہ ضمنی انتخابات اس اعتبار سے بھی اہم سمجھے جا رہے ہیں کہ یہ سال کے آغاز میں دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑی کامیابی کے بعد عوامی رجحان کو پرکھنے کا اہم موقع فراہم کریں گے۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے آٹھ خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی (AAP) نے چھ اور کانگریس نے پانچ خواتین امیدواروں کو انتخابی مقابلے کے لیے نامزد کیا ہے۔ مجموعی طور پر 51 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 26 خواتین شامل ہیں۔

سی ایم ریکھا گپتا کی ووٹروں سے اپیل

/h3>

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ووٹروں سے خاص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ: آج 12 وارڈوں میں ہونے والے ایم سی ڈی کے ضمنی انتخابات محض ایک انتخابی عمل نہیں بلکہ ہماری اجتماعی امنگوں کو مضبوط بنانے کا موقع ہیں۔ آپ کا ہر ایک ووٹ اس سمت کا تعین کرے گا جہاں انتظامی شفافیت، بہتر حکمرانی اور حقیقی ترقی زمینی سطح پر نظر آئے۔ انہوں نے مزید لکھا: میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ جمہوریت کے اس تہوار میں بھرپور شمولیت اختیار کریں اور اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔ گھروں سے نکلیں، پولنگ بوتھ تک پہنچیں اور ایسے امیدوار کا انتخاب کریں جو آپ کے علاقے کو محفوظ، قابل اور ترقی یافتہ بنا سکے۔ آپ کا ایک ووٹ دہلی کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔ پہلے ووٹنگ، پھر جلپان!۔

سخت سکیورٹی، وسیع انتظامات

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے 143 پولنگ مراکز میں 580 بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ آزاد اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے 2,320 الیکشن اہلکار، 580 ہوم گارڈز اور 2,265 دیگر ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی 13 کمپنیاں بھی سکیورٹی کے لیے لگائی گئی ہیں۔ اہلکاروں کے مطابق پولنگ بوتھوں پر جامع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور ووٹرز کے لیے رہنمائی و سہولت مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈال کر جمہوریت کو مضبوط کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read