Bharat Express DD Free Dish

اپوزیشن اتحاد نے بنایا ’INDIA‘: انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس 2024 میں کرے گا مودی حکومت کا مقابلہ

 اپوزیشن کی 26 سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے منگل کے روز بنگلورو میں معنقدہ میٹنگ میں شرکت کی، جس میں 2024 لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی کے خلاف بننے والے اتحاد کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی۔

انڈیا اتحاد نے ممبئی میٹنگ کا شیڈول کیا جاری، جانیں کب کیا ہوگا؟

اپوزیشن جماعتوں نے اپنی الائنس کا نام انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیوالائنس رکھا ہے۔ اپوزیشن میٹنگ کا آج دوسرا دن ہے۔ اس دوران کئی لیڈران نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگلورو میں میٹنگ کا مقصد، جمہوریت اور آئین کو بچانا ہے۔ وہیں، کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے 2024 میں ہونے جا رہے لوک سبھا الیکشن سے پہلے سیاست پر غوروخوض کرنے کے لئے 26 اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں منگل کے روز کہا کہ کانگریس کے اقتدار یا وزیراعظم عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ایک چھوٹی جماعت نے سیوانڈیا الائنس یا سیکولرانڈیا الائنس کا مشورہ بھی دیا تھا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں سیٹ تقسیم سے متعلق ایک کمیٹی کی تشکیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسی درمیان ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے ٹوئٹ کرکے لکھا، “چک دے انڈیا”۔

بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی دوسری میٹنگ میں عظیم اتحاد کے نام پر غوروخوض ہوا۔ ذرائع کے مطابق، یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پی ڈی اے (پسماندہ، دلت اوراقلیت اتحاد) کا مشورہ دیا، لیکن اسے خارج کردیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read