Bharat Express DD Free Dish

NCC team successfully conquered Mount Everest: این سی سی کی ایک ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایوریسٹ کیا فتح، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تین اپریل کو اس مہم کو نئی دلی سے کیا تھاروانہ

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ملک بھر سے منتخب کیے گئے یہ کیڈٹس ناتجربے کار ہیں۔ اِن لوگوں کو ایک سخت طریقہ کار کے تحت چُنا گیا ہے اور یہ لوگ ایک طویل تربیتی طریقہئ کار سے گزرے ہیں۔

نیشنل کیڈٹ کورز NCC نے ایک سنگِ میل طے کیا ہے۔ اُس کی مہم جُو ٹیم نے، کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایوریسٹ سَر کی ہے۔ یہ ٹیم دس NCC کیڈٹس، 4 افسران،  2 جونیئر کمیشنڈ افسران، ایک خاتون کیڈٹ انسٹرکٹر اور 10 نون کمیشنڈ افسران پر مشتمل ہے۔ 10 کیڈٹس میں 5 لڑکے اور  5 لڑکیاں شامل ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس مہم کو 3 اپریل کو نئی دلّی سے روانہ کیا۔ وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ملک بھر سے منتخب کیے گئے یہ کیڈٹس ناتجربے کار ہیں۔ اِن لوگوں کو ایک سخت طریقہ کار کے تحت چُنا گیا ہے اور یہ لوگ ایک طویل تربیتی طریقہ کار سے گزرے ہیں۔

اپنی تیاری کے طور پر اِن لوگوں نے ماؤنٹ اَبی گبن پر مشق کی ہے، اس کے بعد 15 کیڈٹس کی ایک ٹیم کو چُنا گیا، جسے سردی کے موسم میں رہنے اور تکنیکی تربیت فراہم کی گئی۔ یہ ٹیم اوسطاً 19 سال کی عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ نیپال کے شیرپاؤں نے NCC کی اس ٹیم کے حوصلے کی تعریف کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read