Bharat Express

Narayanpur Naxal Attack: چھتیس گڑھ وزیر اعلیٰ کے حلف سے پہلے نکسلیوں کا بڑا حملہ، آئی ای ڈی دھماکہ اور فائرنگ میں ایک جوان شہید

چھتیس گڑھ میں نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب ہے اور اس سے پہلے نکسلیوں نے نارائن پور میں جوانوں پربڑا حملہ کردیا۔ اس حملے میں ایک جوان کے شہید ہونے کی خبر ہے۔

چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں نکلسیوں نے حملہ کیا۔

Narayanpur Naxal Attack: نارائن ضلع کے چھوٹے ڈونگار تھانہ علاقے کے امدائی کھدان کے پاس نکسلیوں نے حملہ کردیا۔ آئی ای ڈی دھماکہ کے ساتھ جوانوں پرفائرنگ کردی گئی۔ جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔ حالانکہ نکسلیوں کے حملے میں سی اے ایف کے 9ویں کورکے کانسٹیبل کملیش کمارنکسلیوں کے حملے میں شہید ہوگئے۔ اس دوران ایک نوجوان کانسٹیبل ونے کمارزخمی ہوگیا ہے، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نارائن پورضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس فورس اورڈی آرجی کے علاوہ آس پاس کےعلاقے میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔

جانکاری کے لئے بتا دیں کہ بدھ کی شام چار بجے چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔ ان کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ ارون ساؤ اور وجے شرما کی بھی حلف برداری ہونے والی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ رائے پورکے سائنس کالج میدان میں وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے ساتھ کابینہ کے کچھ اوروزرا بھی حلف لے سکتے ہیں۔ ایک طرف رائے پورمیں سخت سیکورٹی اورہزارپولیس جوانوں کی تعیناتی کے درمیان حلف برداری تقریب کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ وہیں دوسری طرف نارائن پور میں نکسلیوں نے بڑے حملے کو انجام دیا۔

   -بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read