Bharat Express DD Free Dish

President of India Droupadi Murmu: صدر دروپدی مرمو تین یورپی ممالک کا سرکاری دورہ مکمل کرکے نئی دہلی واپس پہنچی

رومانیہ سے قبل صدر مرمو نے شمالی مقدونیہ کا دورہ کیا، جو ان کے تین ملکی دورے کا دوسرا مرحلہ تھا۔ دارالحکومت اسکوپیہ پہنچنے پر شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ و خارجہ تجارت تیمچو موکنسکی نے ان کا استقبال کیا۔شمالی مقدونیہ میں صدر مرمو نے صدر گوردانا سیلیانوسکا داوکوا اور وزیر اعظم ہریستیجان میکوسکی سے ملاقات کی۔

نئی دہلی: بھارت کی صدر دروپدی مرمو مالدووا، شمالی مقدونیہ اور رومانیہ کے اپنے تین ملکی سرکاری دورے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اتوار کو نئی دہلی واپس پہنچ گئیں۔ اس سفارتی دورے کا مقصد تینوں یورپی ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔صدر ہند کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر ان کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا کہ صدر دروپدی مرمو مالدووا، شمالی مقدونیہ اور رومانیہ کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کرکے دہلی واپس پہنچ گئی ہیں۔اپنے دورے کے آخری مرحلے میں صدر مرمو نے رومانیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رومانیہ کے صدر نکوشور دان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ایوان صدر کے مطابق بخارسٹ کے کوٹروسینی پیلس میں رومانیہ کے صدر نے دروپدی مرمو کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے، علاقائی و عالمی پیش رفت اور کثیرالجہتی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی، کھیلوں کے شعبے میں تعاون اور بخارسٹ یونیورسٹی میں انڈین اسٹڈیز چیئر کے قیام سے متعلق تین مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کیے گئے، جنہیں دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔صدر دروپدی مرمو کا رومانیہ کا یہ دورہ تاریخی بھی رہا، کیونکہ تقریباً تین دہائیوں بعد کسی بھارتی صدر نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا۔ اس وفد میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور صارفین، خوراک و عوامی تقسیم نیموبین جینتی بھائی بامبھنیا، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر دنیش شرما اور وجے بگھیل بھی شامل تھے۔

رومانیہ سے قبل صدر مرمو نے شمالی مقدونیہ کا دورہ کیا، جو ان کے تین ملکی دورے کا دوسرا مرحلہ تھا۔ دارالحکومت اسکوپیہ پہنچنے پر شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ و خارجہ تجارت تیمچو موکنسکی نے ان کا استقبال کیا۔شمالی مقدونیہ میں صدر مرمو نے صدر گوردانا سیلیانوسکا داوکوا اور وزیر اعظم ہریستیجان میکوسکی سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔صدر مرمو نے اپنے دورے کا آغاز مالدووا سے کیا تھا، جہاں وہ دورہ کرنے والی پہلی بھارتی صدر بنیں۔ دارالحکومت چیسیناؤ میں انہوں نے مالدووا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور اسپیکر ایگور گروسو سمیت پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین سے ملاقات کی۔ایوانِ صدر کے مطابق صدر مرمو نے اس موقع پر یقین ظاہر کیا کہ بھارت اور مالدووا مستقبل پر مبنی، مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ چیسیناؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مالدووا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ میہائی پوپسوئی نے ان کا استقبال کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read