Bharat Express DD Free Dish

Mukesh Ambani visited Guruvayur Sri Krishna temple: ترومالا میں جدید ’’انّا پرسادم‘‘ کچن کی تعمیر کا اعلان، جدید سہولیات سے آراستہ کچن روزانہ دو لاکھ سے زائد افراد کیلئے تیار کرے گا کھانا

 مکیش امبانی نے کیرالہ کے ضلع تریشور میں واقع گوروویور شری کرشن مندر کا بھی درشن کیا اور مندر کی سیوا کے لیے 5 کروڑ روپے کا نذرانہ پیش کیا۔ اس عطیہ کو عقیدت، بھگتی اور سیوا کے جذبے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ترومالا کی بھکتی اور مانوتا پر مبنی روایت کو نئی توانائی دینے کا مقدس عہد ہے۔

بھگوان شری وینکٹیشورا کی مقدس کرپا اور عقیدت مندوں کی خدمت کے جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے، ترومالا میں شری وینکٹیشور انٓا پرسادم ٹرسٹ کے تحت ایک جدید اور مکمل خودکار کچن تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم اقدام ترومالا تیرپتی دیوسنستھانم (TTD) کے اشتراک اور حکومت آندھرا پردیش کی سرپرستی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ یہ جدید کچن روزانہ دو لاکھ سے زائد عقیدت مندوں کے لیے کھانا تیار کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ بھوجن کی تیاری میں صفائی، خلوص اور عقیدت کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہر آنے والے مہمان کو محبت اور احترام کے ساتھ انّا پرسادم پیش کیا جا سکے۔

ترومالا: ایمان، خدمت اور بھکتی کا مرکز

ترومالا ہمیشہ سے ایمان، رحم دلی اور نرمل بھکتی کی علامت رہا ہے۔ انّا سیوا کی روایت یہاں نہ صرف مذہبی اہمیت رکھتی ہے بلکہ سناتن جذبہ کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعہ وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے اس وژن کی تکمیل کو تقویت ملے گی کہ TTD کے تمام مندروں میں ’’انّا سیوا‘‘ کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کوئی بھی عقیدت مند ترومالا آ کر بھوکا واپس نہ جائے۔ یہی پیغام، یہی خدمت اور یہی ترومالا کی صدیوں پرانی روایت ہے۔

مکیش امبانی کا گوروویور مندر کا دورہ

 مکیش امبانی نے کیرالہ کے ضلع تریشور میں واقع گوروویور شری کرشن مندر کا بھی درشن کیا اور مندر کی سیوا کے لیے 5 کروڑ روپے کا نذرانہ پیش کیا۔ اس عطیہ کو عقیدت، بھگتی اور سیوا کے جذبے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ترومالا کی بھکتی اور مانوتا پر مبنی روایت کو نئی توانائی دینے کا مقدس عہد ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read