دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال۔ (فائل فوٹو)
عام آدمی پارٹی نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 10 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں سیودھا سے سنجے دوبے، گووند پورہ سیٹ سے سجن سنگھ پرمار، حضور سے ڈاکٹر روی کانت دویدی، دیمانی سیٹ سے سریندر سنگھ تومر، مورینا سے رمیش اپادھیائے کو عام آدمی پارٹی کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کومل دامور کو پیٹلواد سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی سریتا پانڈے کو سرمور سیٹ سے، آئی ایس موریہ کو سرونج سے، انیندر گووند مشرا کو چرہاٹ سے اور رام جی پٹیل کو مہاراج پور سے منتخب کیا گیا ہے۔
Aam Aadmi Party (AAP) releases first list of 10 candidates for the upcoming Madhya Pradesh Assembly Election pic.twitter.com/ZcOSOW9IJh
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) September 8, 2023
ان 10 سیٹوں پر موجودہ ایم ایل اے کے نام
سیودھا سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے کانگریس کے گھنشیام سنگھ ہیں
بی جے پی کے کرشنا گوڑ گووند پورہ سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں
بی جے پی کے رامیشور شرما حضور سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں
دیمانی سیٹ سے کانگریس کے رویندر سنگھ تومررکن اسمبلی ہیں
کانگریس کے راکیش ماوائی مورینا سے رکن اسمبلی ہیں
پیٹلواد سیٹ سے کانگریس کے والسنگھ مائیڈا رکن اسمبلی ہیں
بی جے پی کے دیویراج سنگھ سرمور سے رکن اسمبلی ہیں
بی جے پی کے اماکانت شرما سرونج سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں
بی جے پی کے شردیندو تیواری چورہاٹ سے رکن اسمبلی ہیں
مہاراج پور سے کانگریس کے نیرج ونود ڈکشٹ رکن اسمبلی ہیں
عام آدمی پارٹی کی پہلی فہرست میں جن 10 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سے پانچ سیٹوں پر کانگریس اور پانچ سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی پہلی بار انتخابی میدان میں اتر کر قسمت آزمانے جا رہی ہے۔ دہلی اور پنجاب میں جیت کے بعد اب عام آدمی پارٹی کی نظریں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان پر لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں پارٹی نے مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ میں بھی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔