Bharat Express DD Free Dish

Broadband internet for gram panchayat: دو لاکھ سے زیادہ گرام پنچایت براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کے لیے تیار، مرکزی وزیر مملکت نے پارلیمنٹ کو دی جانکاری

بگھیل نے ایک تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ ’’بھارت نیٹ پروجیکٹ‘‘ کو ملک کی تمام گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقے سے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (DoT) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

پنچایتی راج کے وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل نے بدھ کو کہا کہ دیہی ہندوستان کو کم قیمت پر تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کے مقصد پر مبنی ایک پروجیکٹ کے تحت دو لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں کو اس خدمت سے مستفید ہونے کے لیے تیار کر دیا گیا ہے۔ بگھیل نے ایک تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ ’’بھارت نیٹ پروجیکٹ‘‘ کو ملک کی تمام گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقے سے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (DoT) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ’’بھارت نیٹ پروجیکٹ‘‘ کے تحت بنایا گیا بنیادی ڈھانچہ ایک قومی اثاثہ ہے، خدمت فراہم کرنے والوں کو بلاازمتیاز اس تک رسائی حاصل ہے۔ اسے براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) کنکشن، لیذدلائنز، ڈارک فائبر، بیک ہال ٹو موبائل ٹاورز وغیرہ۔ بگھیل نے کہا کہ فروری 2025 تک اس پروجیکٹ کے تحت 2,14,323 گرام پنچایتوں کو اس خدمت کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی کابینہ نے بھارٹ نیٹ ترمیمی پروگرام (اے بی پی) کو ’’ڈئزائن، تعمیر، آپریٹ اور مینٹین‘‘ (ڈی بی او ایم) کے تحت منظوری دے دی ہے، تاکہ بھارت نیٹ فیز-1 اور فیز-II کے موجودہ نیٹ ورکس کو اپ گریڈ کی جائے اور تقریباً 42,000 ایسے گرام پنچایتوں تک نیٹ ورک پہنچایا جائے، جو ابھی اس خدمت کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ وہین بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (BSNL) کو اگلے پانچ سالوں میں گھرانوں کو 1.50 کروڑ FTTH کنکشن فراہم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اے بی پی کی تکمیل کی ٹائم لائن مارچ 2027 ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read