نئی دہلی: دہلی میں بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے جمعرات کو اشوک وہار کے ’سوا بھیمان اپارٹمنٹس‘ کا دورہ کیا۔ یہاں وزیراعظم نریندر مودی کی پہل پر 1650 فلیٹس جھگی واسیوں کو الاٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد علاقے کے مقامی لوگوں نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ منوج تیواری کا استقبال کیا اور ان پر بھرپور پیار نچھاور کی۔
منوج تیواری کے پہنچنے پر ہزاروں شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور نعرے لگاتے ہوئے اور تالیاں بجاتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے منوج تیواری کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بنائیں۔ جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے تیواری نے کہا کہ ’’یہ فلیٹ ان بے شمار خاندانوں کے لیے نئی امید اور نئی زندگی کا آغاز ہیں، جو کئی دہائیوں سے جھگیوں میں رہنے پر مجبور تھے۔ وزیراعظم مودی کی کوششوں سے آج انہیں عزت اور سہولت کے ساتھ رہائش ملی ہے‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ سوا بھیمان اپارٹمنٹس میں بجلی، پانی، گیس کنکشن اور دیگر بنیادی شہری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔ ہر فلیٹ پر حکومت نے تقریباً 25 لاکھ روپے خرچ کیے، جبکہ مستحق جھگی واسیوں کو صرف 1 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کرنے ہیں۔ منوج تیواری کے مطابق ’’یہ منصوبہ پردھان منتری آواس یوجنا کا عملی ثبوت ہے، جس نے ہزاروں غریب خاندانوں کو بہتر اور محفوظ رہائش فراہم کی‘‘۔
منوج تیواری نے کہا کہ عوام کا یہ پیار اور اعتماد ان کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ بی جے پی حکومت آئندہ بھی جھگی باسیوں اور غریب طبقے کے لیے مزید فلاحی اسکیمیں لے کر آئے گی، تاکہ کسی بھی شہری کو بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
