وزیر اعظم نریندر مودی
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے جھابوا میں ہوئے المناک سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے حادثے میں زخمی لوگوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے حادثے میں جان گنوانے والے لواحقین کو PMNRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پی ایم مودی کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ کیا، ’’مدھیہ پردیش کے جھابوا میں ہوئے حادثے میں لوگوں کی موت سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں تعزیت، زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش۔ PMNRF سے ہر مرنے والے کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔
Deeply anguished by the loss of lives due to an accident in Jhabua, Madhya Pradesh. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be…
— PMO India (@PMOIndia) June 4, 2025
اس سے قبل مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’ضلع جھابوا کے سنجولی ریلوے پھاٹک پر حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے ہلاک اور دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر سے دل بہت افسردہ ہے، میں نے مرنے والوں کے قریبی لیگل ورثا کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد اور 50،000 روپے دینے کی ہدایت کی ہے ۔
آپ کو بتا دیں کہ مدھیہ پردیش کے جھابوا میں منگل-بدھ کی درمیانی رات کو ایک کار پر ٹرولا پلٹ گیا۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار نو افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق رات تقریباً 2 بجے جھابوا ضلع کے ٹھنڈلا میگھ نگر کے درمیان سنجولی ریلوے پھاٹک کے قریب زیر تعمیر اوور برج کے قریب ایک ٹرولا اپنا توازن کھو بیٹھا اور وہاں سے گزر رہی کار پر پلٹ گئی۔ گاڑی میں سوار لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

