Bharat Express

Lucknow Alaya Apartment Collapse: لکھنؤ کے حضرت گنج میں الایا اپارٹمنٹ منہدم، 3 لاشیں برآمد، بڑی تعداد میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

لکھنؤ کے حضرت گنج علاقہ میں خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حضرت گنج کے وزیر حسن روڈ واقع الایا اپارٹمنٹ بدھ کی شام کو منہدم ہوگئی، جس میں تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور تقریباً 20 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لکھنؤ میں خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔

لکھنؤ کے حضرت گنج علاقہ میں خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حضرت گنج کے وزیر حسن روڈ واقع الایا اپارٹمنٹ بدھ کی شام کو منہدم ہوگئی، جس میں 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور تقریباً 80-90 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس اہلکار اور فائربریگیڈ کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ راحت اور بچاؤ کام میں مصروف ہیں۔ اس میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ایس ڈی آرایف اور این ڈی آرایف کی ٹیموں کو روانہ کرنے کا حکم دیا۔ فی الحال جائے حادثہ پر بچاؤ مہم چل رہی ہے۔ وہیں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک بھی حالات کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ یہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، ‘بلڈنگ اچانک گرگئی۔ تین لاشیں ملی ہیں اور کچھ زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف، فائربریگیڈ موقع پر موجود ہے اور بچاؤ مہم چل رہی ہے۔

منڈل کمشنر روشن جیکب جائے حادثہ پر موجود ہیں اوراوپرکے فلور پر موجود لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے میں تقریباً 80-90 لوگ دبے ہیں۔ یہ عمارت خستہ حال بھی بتائی جا رہی تھی۔

  -بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read