نئی دہلی َ: کولکاتا کے چورباغان درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے دوران 19 افراد کی موت کے معاملے میں پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، زیادہ تر افراد کی موت دم گھٹنے اور جسم پر شدید چوٹیں آنے کے باعث ہوئی۔ ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھگدڑ کے دوران بھیڑ کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ لوگوں کے سینے دب گئے اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ طبی زبان میں اس کیفیت کو ’ٹرامیٹک اسفکسیا‘ کہا جاتا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، جانچ میں پتہ چلا کہ بھگدڑ کے دوران جو لوگ زمین پر گر گئے، وہ پیچھے سے آنے والی بھیڑ کے نیچے دب گئے۔ اس کے نتیجے میں ان کی چھاتی پر بہت زیادہ دباؤ پڑا۔ چھاتی دبنے کی وجہ سے پھیپھڑے معمول کے مطابق پھیل نہیں سکے، جس سے سانس لینے میں دشواری ہوئی اور کئی افراد کی جان چلی گئی۔
کئی مہلوکین کے اندرونی اعضا کو شدید نقصان
کولکاتا کے درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے دوران کئی افراد کے جسم کے اندرونی اعضا کو شدید نقصان پہنچا۔ پوسٹ مارٹم کی جانچ میں متعدد لاشوں پر اندرونی چوٹوں کے نشانات ملے ہیں۔ ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ حادثے کے دوران لوگوں کے جسموں پر انتہائی شدید دباؤ پڑا تھا۔
کسی کے پھیپھڑوں کو نقصان تو کسی کے جگر اور لبلبے پر چوٹ
شدید دباؤ کے باعث کئی افراد کے جسم میں اندرونی خون بہنے لگا۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی جانچ میں بعض لاشوں کے پھیپھڑوں، معدے، جگر اور لبلبے جیسے اعضا کو شدید نقصان پہنچنے کی بات سامنے آئی ہے۔ بعض معاملات میں اعضا کے پھٹنے اور سر پر چوٹ لگنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ماہرین کے مطابق، اس طرح کے حادثات میں جب بھیڑ کا دباؤ جسم پر مسلسل پڑتا ہے تو سینے کی حرکت محدود ہوجاتی ہے، جس سے سانس لینے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم کے اندرونی اعضا پر شدید دباؤ پڑنے سے جان لیوا چوٹیں بھی آسکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



