Urdu Conclave 2026

Keralam Assembly Election Results: کیرلم انتخابات: 85 فیصد اسٹرائیک ریٹ… کانگریس اتحاد کی واپسی میں اصلی دھوریندر بن کر ابھری مسلم لیگ

مسلم لیگ نے مجموعی طور پر 27 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا تھا، جن میں سے 22 نشستوں پر اس کی جیت یقینی قرار دی جا رہی ہے جبکہ کئی حلقوں میں پارٹی امیدوار بڑی برتری کے ساتھ آگے ہیں۔ پارٹی کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً 85 فیصد رہا ہے، جو اس کی انتخابی حکمت عملی اور عوامی حمایت کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

ترواننت پورم: کیرلم اسمبلی انتخابات 2026 میں کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی نتائج اور رجحانات کے مطابق اس کامیابی میں سب سے اہم کردار انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے ادا کیا ہے، جو اس بار اتحاد کی مضبوط ترین سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ نے مجموعی طور پر 27 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا تھا، جن میں سے 22 نشستوں پر اس کی جیت یقینی قرار دی جا رہی ہے جبکہ کئی حلقوں میں پارٹی امیدوار بڑی برتری کے ساتھ آگے ہیں۔ پارٹی کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً 85 فیصد رہا ہے، جو اس کی انتخابی حکمت عملی اور عوامی حمایت کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں میں کاسرگوڈ سے کلاتھرا ماہن، کوڈوولی سے پی کے فیروز، تھیرو وامباڈی سے سی کے قاسم، کوزیکوڈ ساؤتھ سے فیصل بابو، کنامنگلم سے ایم اے رازق ماسٹر اور منارگڈ سے این شمس الدین شامل ہیں۔ کئی دیگر حلقوں میں بھی مسلم لیگ امیدوار بڑے مارجن سے برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ریاست کی عوام میں حکومت کے خلاف شدید اینٹی انکمبینسی موجود تھی، جس کا فائدہ یو ڈی ایف نے اٹھایا۔ ان کے مطابق عوام نے راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور پرینکا گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ موجودہ ایل ڈی ایف حکومت کو کرپشن کے الزامات کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا ہے۔ دوسری جانب کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ کیرلم میں یو ڈی ایف تاریخی کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ چند راؤنڈز کی گنتی باقی ہے، لیکن پارٹی کو واضح اور مضبوط اکثریت حاصل ہونے کا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، اس کے اتحادیوں اور کارکنوں نے مل کر یہ انتخابی معرکہ لڑا ہے۔

سچن پائلٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی سیاسی حکمت عملی یو ڈی ایف کو روکنے میں ناکام رہی، اور بالواسطہ طور پر اس نے ایل ڈی ایف کی مدد کرنے کی کوشش کی، جو کامیاب نہ ہو سکی۔ مجموعی طور پر کیرلم کے نتائج نے ریاستی سیاست میں ایک بڑے سیاسی تبدیلی کے اشارے دیے ہیں، جہاں یو ڈی ایف اتحاد ایک بار پھر مضبوط انداز میں اقتدار کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read