سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے یوم جمہوریہ 2026 کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 56 افراد اور اداروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعزازات بہادری، ادب، فنون لطیفہ، عوامی خدمات، کھیل، میڈیا، سماجی اصلاحات اور صنعتی انٹرپرینیورشپ جیسے اہم شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر دیے جائیں گے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکومتی حکم نامہ نمبر 110-JK(GAD) 2026 کے مطابق، یہ ایوارڈز یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ ایک باوقار تقریب میں عطا کیے جائیں گے، جن میں نقد انعام اور توصیفی سند شامل ہوگی۔
بہادری کے شعبے میں اعزازات
بہادری کے زمرے میں عادل حسین شاہ (مرحوم) کو بعد از وفات یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ انہیں ایک لاکھ روپے نقد انعام اور توصیفی سند دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نکھل کمار (PSI)، جموں کو بھی بہادری کے اعتراف میں 51 ہزار روپے اور سند سے نوازا جائے گا۔
ادب کے میدان میں 6 ممتاز قلم کار منتخب
ادب کے شعبے میں چھ نامور ادیبوں اور شاعروں کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں یش پال نرمل (ڈوگری)، چوہدری حسن پرواز (گوجری)، پرویز مانوس(پہاڑی)، فیاض دلبر (مرحوم شاعر)، کیول کرشن شرما اور رتن لال شرما شامل ہیں۔ ہر ادیب کو 51 ہزار روپے اور توصیفی سند دی جائے گی۔
فنونِ لطیفہ اور دستکاری کے شعبے میں اعزاز
پرفارمنگ آرٹس کے زمرے میں تانیا دیو گپتا، انیل ٹکو، ڈاکٹر عایاش عارف، عبدالحمید بھٹ، رمن سنگھ سلاتھیا، سنیل شرما، اجے کمار شرما، سدیش کے ورما اور نیرج ورما کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ آرٹس اینڈ کرافٹس میں نمایاں خدمات پر سجاد حسین بھٹ (سوزنی کاریگر)، بھوشن کیسر، محمد شفیع بھٹ (کانی کاریگر)، رضیہ مشتاق اور اشفر علی کو اعزاز دیا جائے گا۔
سماجی اصلاحات کیلئے ارہان بگاتی کو اعزاز
سماجی اصلاحات اور سماجی بااختیاری کے شعبے میں ارہان بگاتی، بانی کشمیر یمبرزل اپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (KYARI) کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ہوم فار دی ایجڈ اینڈ انفِرم، مہ جبین نبی اور سعادت ناصر وانی کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ارہان بگاتی کو یہ اعزاز صحت اور سماجی شعبے میں ان کی مسلسل جدوجہد، زمینی سطح پر خدمات اور پالیسی سازی میں مثبت کردار کے اعتراف کے طور پر دیا جا رہا ہے۔ ارہان بگاتی ایک کشمیری پنڈت ہیں اور امریکہ کے معروف پومونا کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف کیمبرج اور اس وقت ہارورڈ یونیورسٹی کے جان ایف کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ میں پبلک پالیسی میں ماسٹرز کر رہے ہیں۔ ان کی جدوجہد جموں و کشمیر میں سماجی اور سیاسی بہتری کے لیے وقف ہے۔
May God always bless you. Keep it up. https://t.co/BOGAzXXkXs
— GP Singh (@gpsinghips) January 27, 2026
عوامی خدمات اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
عوامی خدمات کے شعبے میں ڈاکٹر وی ایس سینتھل کمار (IFS)، طارق گنائی (JKAS)، روہت شرما (JKAS)، پوجا وزیر اور ڈاکٹر (پروفیسر) ماجد جہانگیر کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بعد از وفات محمد شفیع پنڈت (ریٹائرڈ IAS) کے حق میں دیا گیا ہے۔
کھیل کے میدان میں 9 کھلاڑیوں کو اعزاز
کھیلوں کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر عاقب نبی ڈار، برجیش شرما، راکیش سنگھ، وشال کھجوریا، سلیم کمار، رویس احمد، سودپتی کھنہ، محمد اقبال اور عائزہ ناز چِب کو ایوارڈ دیا جائے گا۔
میڈیا ایوارڈ: صحافت میں نمایاں خدمات کا اعتراف
میڈیا کے شعبے میں اوتار کرشن بھٹ، وویک سوری، سومل ابرول، دنیش منہوترا، بلال احمد بھٹ، عنایت جہانگیر، رضیہ نور، سنیل جی بھٹ، اشفاق گوہر زرگر، سید خالد حسین، سروش کفیـل اور نیتا شرما کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز جموں و کشمیر میں ذمہ دارانہ صحافت، زمینی رپورٹنگ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ نمایاں صنعتی خدمات پر محمد نیازالکبیر، شیخ یامین اور سنیل سنگھ کو ایوارڈ دیا جائے گا، جنہوں نے کاروباری فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یوم جمہوریہ پر شاندار تقریب
حکومت کے مطابق یہ تمام اعزازات یومِ جمہوریہ 2026 کے موقع پر ایک خصوصی تقریب میں عطا کیے جائیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اعزازات کا مقصد جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی، اعتراف اور نئی نسل کے لیے ترغیب فراہم کرنا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے 56 شخصیات اور اداروں کو اعزازات دینا اس بات کا مظہر ہے کہ ریاست میں سماجی خدمت، علم، فن، صحافت اور کھیل کو بھرپور اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہ اعزازات نہ صرف ان افراد کی خدمات کا اعتراف ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کی سمت ایک مضبوط پیغام بھی دیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



