جیوتھنگس اسمارٹ یوٹیلیٹی پلیٹ فارم اوراینرجی ایفیشیئنسی سروسزلمیٹڈ (ای ای ایس ایل) نے بہار میں 10 لاکھ اسمارٹ پری پیڈ بجلی کے میٹرنصب کرنے کے لئے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی الیکٹرک یوٹیلیٹی فرم ای ڈی ایف بھی ان اسمارٹ پری پیڈ بجلی کے میٹرنصب کرنے میں تعاون کرے گی۔
جیوتھنگس اسمارٹ یوٹیلیٹی پلیٹ فارم نے اسمارٹ میٹر کو این بی- آئی او ٹی فعال بنایا ہےاور یہ 4 جی/ایل ٹی ای ٹیکنالوجی پرکام کریں گے۔ ہندوستان کے وزارت توانائی نے ملک بھر میں 250 ملین اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔
جیو پلیٹ فارمز لمیٹیڈ کے سی ای او کرن تھامس نے اپنے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، “ہمارا ماننا ہے کہ اسمارٹ یوٹیلیٹی پلیٹ فارم کی جدید ٹیکنالوجی توانائی کے شعبے میں بے شمار فوائد لے کرآئے گی۔ اس کا مقصد انٹرپرائززکو جدید ترین، پلگ اینڈ پلے، اسمارٹ سالیوشنس کے ساتھ کاروباری اداروں (انٹرپرائزز) کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ اسمارٹ آئی اوٹی سالیوشنس کو تیزی سے اپناسکیں۔
ای ای ایس ایل کے ترجمان نے کیا کہا؟
وہیں اینرجی ایفیشئنسی سروسیز لمیٹیڈ کے ترجمان نے کہا کہ اسمارٹ میٹرنگ وہ محور ہے، جس کے گرد ہندوستان کی توانائی کی حفاظت اورصارفین پر مبنی مارکیٹ کا اگلا باب لکھا جائے گا۔ جیو کے طورپرآئی اوٹی پارٹنرپا کر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ہم اس کامیابی کے ساتھ اس بات سے متعلق مطمئن ہیں کہ آئندہ نسل کی کمیونیکیشن ٹکنا لوجی (مواصلاتی ٹیکنالوجی) یعنی 5جی اسمارٹ میٹرنگ شروع ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس