Bharat Express DD Free Dish

Jammu and Kashmir Encounter: جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں ایل او سی کے پاس سیکورٹی اہلکاروں سے تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک

جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مچھل سیکٹر میں سیکورٹی اہلکاروں نے ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جوانوں نے مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے 4 اے کے رائفل، 6 ہینڈ گرینیڈ اور دیگرسامان برآمد کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا ٹی آر ایف دہشت گرد، ایک ہفتہ پہلے ہی لی تھی ٹریننگ

جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کے روز دراندازی کی کوشش کو ناکام کردیا اور دو دہشت گردوں کو مارگرایا۔ فوج نے یہ جانکاری دی۔ فوج کی سری نگر واقع چنارکور نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا ’’فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے ذریعہ شروع کی گئی مشترکہ مہم کے تحت محتاط سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کے روز کپواڑہ کے ماچھل سیکٹرمیں ایل او سی کے پاس دراندازی کی کوشش نام کردی۔‘‘ فوج نے بتایا کہ دو دہشت گردوں کو مارگرایا گیا۔

گولی باری والے مقام پر ہتھیاروں کے ذخیرہ کا پردہ فاش کرکے وہاں سے چار اے کے رائفل، 6 ہتھگولے اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ فوج نے بتایا کہ مہم اب بھی جاری ہے۔ اس سے قبل پونچھ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے پونچھ کے سورن کوٹ علاقے کے شیندرا ٹاپ میں پیر-منگل کی درمیانی رات چار دہشت گردوں کو تصادم میں مارگرایا۔ وہیں پیر کے روز چکہ دی باغ علاقے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں چین اور پاکستان میں بنے ہتھیاراور دیگرسامان برآمد ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read