Bharat Express DD Free Dish

بھارت کا پہلا نجی راکٹ 15 نومبر کو لانچ

بھارت کا پہلا نجی راکٹ

نئی دہلی، 12 نومبر (بھارت ایکسپریس): ہندوستان کے نجی شعبے کے ذریعہ تیار کردہ پہلا راکٹ ‘وکرم-ایس’ 15 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔  حیدرآباد میں قائم خلائی اسٹارٹ اپ ‘اسکائی روٹ ایرو اسپیس’ نے جمعہ کو یہ اعلان کیا۔  اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے اس اولین مشن کو ‘پرارمبھ’ کا نام دیا گیا ہے جو تین صارفین کے پے لوڈ لے کر جائے گا اور اسے شری ہری کوٹا میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) کے لانچ پیڈ سے لانچ کیا جائے گا۔

کمپنی نے جمعہ کو کہا کہ، ’’دل کی دھڑکن بڑھ گئی ہے۔  سب کی نظریں آسمان کی طرف ہیں۔  زمین سن رہی ہے۔  یہ 15 نومبر 2022 کو لانچ ہونے کا اشارہ ہے۔ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور شریک بانی پون کمار چاندنا نے ‘پی ٹی آئی-بھاشا’ کو بتایا کہ لانچ صبح 11.30 بجے کیا جائے گا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read