Bharat Express DD Free Dish

India’s defence production: ہندوستان کی دفاعی پیداوار مالی سال 25 میں 1.46 ٹریلین روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا-اس ترقی میں پبلک سیکٹر کا بڑا حصہ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان کی سالانہ دفاعی پیداوار 2024-25 (FY25) میں ₹1.46 ٹریلین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان کی سالانہ دفاعی پیداوار 2024-25 (FY25) میں ₹1.46 ٹریلین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو FY24 میں ₹1.27 ٹریلین کے پچھلے ریکارڈ سے تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی برآمدات بھی پچھلے مالی سال میں ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہیں، جو 24,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر تے ہوئے FY24 میں ₹ 21,083 کروڑ سے تقریباً 14 فیصد زیادہ ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے نجی شعبے کی شراکت پر بھی روشنی ڈالی، جو کہ ₹32,000 کروڑ سے زیادہ ہےاور کل دفاعی پیداوار کا تقریباً 22 فیصد ہے۔ وہ نئی دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII’s) کے سالانہ بزنس سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ مالی سال 24 میں کل دفاع پیداوار میں نجی شعبے کا حصہ 20.8 فیصد تھا۔

اس صنعت کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پہلی بار نجی شعبے کو سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک بڑے دفاعی منصوبے میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، جو منگل کو منظور شدہ ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ (AMCA) پروگرام کے نفاذ کے ماڈل کے تحت ہے۔ انھوں نے کہا ’’AMCA پروجیکٹ کے تحت، منصوبہ پانچ پروٹو ٹائپ تیار کرنے کا ہے، جس کے بعد سیریز کی پیداوار کی جائے گی۔ یہ میک ان انڈیا پروگرام کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔‘‘

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ہندوستان کا عروج بڑے فخر کی بات ہے۔ اس سفر میں انھوں نے دفاعی شعبے کی برآمدات کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’دس سے گیارہ سال پہلے، ہماری دفاعی پیداوار تقریباً 43,000 کروڑ روپے تھی۔ آج یہ ₹ 1.46 ٹریلین کے ریکارڈ اعداد و شمار کو عبور کر چکی ہے، جس میں نجی شعبے کی جانب سے ₹ 32،000 کروڑ سے زیادہ کی شراکت ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’ہماری دفاعی برآمدات، جو کہ سال پہلے 600-700 روپے کے لگ بھگ تھیں، وہ آج ریکارڈ 24,000 کروڑ تک پہنچ چکی ہیں اور آج ہمارے ہتھیار، ہتھیاروں کے نظام، ذیلی نظام، اجزاء اور خدمات تقریباً 100 ممالک تک پہنچ رہے ہیں۔‘‘ دریں اثنا آپریشن سندور پر تبصرہ کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’میک ان انڈیا ہماری قومی سلامتی کا ایک لازمی جزو ہے اور اس نے آپریشن سندور کے دوران دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی موثر کارروائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔‘‘

اسی تقریب میں ڈیفنس سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے بھی پرائیویٹ سیکٹر سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت اسے وہی مدد فراہم کرے گی جو اس نے تاریخی طور پر پبلک سیکٹر کو فراہم کی تھی۔ دریں اثنا بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، محکمہ دفاع کے آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر وی کامت، آرمی کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی اور سی آئی آئی کے صدر سنجیو پوری اس تقریب میں موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read