بھارتی شیئر بازار جمعہ کے کاروباری سیشن میں سبز نشان کے ساتھ کھلا۔ بازار میں ہر طرف تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ صبح 9:33 بجے سینسیکس 227 پوائنٹس یا 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 82,399 پر تھا اور نفٹی 63 پوائنٹس یا 0.25 فیصد مضبوطی کے ساتھ 25,245 پر پہنچ گیا۔
بازار میں اس تیزی کی قیادت بینکنگ شیئرز کر رہے ہیں۔ ابتدائی کاروبار میں نفٹی بینک 0.45 فیصد اوپر تھا۔ نفٹی آٹو، نفٹی پی ایس یو بینک، نفٹی فنانشل سروسز، نفٹی فارما، نفٹی ایف ایم سی جی اور نفٹی ریئلٹی بھی سبز نشان میں تھے۔
امریکہ-بھارت کشیدگی میں کمی کا اثر
بازار میں تیزی کی وجہ مشرق وسطیٰ میں جیوپولیٹیکل کشیدگی میں کمی اور بھارت و امریکہ کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدے کے اشارے سمجھے جا رہے ہیں۔دوسری جانب، نفٹی میٹل اور نفٹی کموڈٹی انڈیکسز سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔
اڈانی اور ایکسس بینک سرفہرست گینرس
سینسیکس پیک میں پاور گرڈ، اڈانی پورٹس، ایکسس بینک، ایس بی آئی، ٹرینٹ، ایشین پینٹس، آئی ٹی سی، این ٹی پی سی، بی ای ایل، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹائٹن اور ٹاٹا موٹرز سرفہرست گینرز میں شامل تھے۔جبکہ ٹاٹا اسٹیل، ٹی سی ایس، ایم اینڈ ایم، ٹیک مہندرا، بجاج فنانس، سن فارما اور بھارتی ایئرٹیل ٹاپ لوزرز میں شامل رہے۔
مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی مضبوطی
مڈ کیپ اور اسمال کیپ انڈیکسز میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 222 پوائنٹس یا 0.38 فیصد کی تیزی کے ساتھ 58,652 پر تھا، جبکہ نفٹی اسمال کیپ 100 انڈیکس 111 پوائنٹس یا 0.62 فیصد بڑھ کر 18,111 پر پہنچ گیا۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کے مطابق، مجموعی طور پر بازار کا ماحول مثبت ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر ’غزہ امن معاہدہ‘اور جیوپولیٹیکل خطرات میں کمی کے اشارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داخلی سطح پر، بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک تجارتی معاہدے کے آثار ہیں، جس میں بھارت اپنی تیل کی خریداری کو ازسر نو متوازن کرے گا۔بازار کے تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ مثبت پیش رفت اور ایف آئی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی (گزشتہ تین تجارتی دنوں میں ایف آئی آئی کیش مارکیٹ میں خریدار رہے) بازار کے لیے اچھا اشارہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

