Bharat Express DD Free Dish

India successfully tests Akash Prime: ہندوستان نے کیا ’’آکاش پرائم‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی قوت میں ہوا بڑا اضافہ

یہ کامیابی ایسے وقت میں حاصل کی گئی ہے جب حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران ہندوستان کے دیسی فضائی دفاعی نظام کی عالمی سطح پر تعریف ہو چکی ہے۔

ہندوستان نے کیا آکاش پرائم میزائیل کا کامیاب تجربہ۔ (تصویر: اے این آئی)

ہندوستان نے فضائی دفاع کے میدان میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے لداخ کے بلند و بالا علاقوں میں دو تیز رفتار فضائی اہداف کو کامیابی سے تباہ کر کے ایک اہم دفاعی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کامیاب تجربہ بدھ کے روز ’’آکاش پرائم‘‘ میزائل سسٹم کے ذریعے کیا گیا، جو کہ آکاش ویپن سسٹم کا جدید ترین ورژن ہے اور خاص طور پر ہندوستانی فوج کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق آکاش پرائم کو 4,500 میٹر سے زیادہ بلند علاقوں میں کام کرنے کے لیے موزوں بنایا گیا ہے۔ اس میں مکمل طور پر دیسی ساختہ ریڈیو فریکوئنسی سیکر نصب کیا گیا ہے، جو اس کی نشانہ بازی اور دفاعی کارکردگی کو کئی گنا بڑھاتا ہے۔ یہ تجربہ ’’فرسٹ آف پروڈکشن ماڈل فائرنگ ٹرائل‘‘ کا حصہ تھا، جو کہ آکاش پرائم کی جلد تعیناتی اور ہندوستان کی فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں میں اضافے کی راہ ہموار کرے گا۔

میزائل ٹیکنالوجی میں لگاتار ترقی کر رہا ہے ہندوستان

اس سسٹم کی تیاری میں ہندوستانی فوج کی فضائی دفاعی یونٹ، DRDO، بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ اور دیگر دیسی صنعتوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ کامیابی ایسے وقت میں حاصل کی گئی ہے جب حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران ہندوستان کے دیسی فضائی دفاعی نظام کی عالمی سطح پر تعریف ہو چکی ہے۔ اس سے ہندوستان کی میزائل ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور عالمی دفاعی مارکیٹ میں ہندوستان کی ساکھ مزید نمایاں ہوئی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی پر ہندوستانی فوج، DRDO اور شراکت دار صنعتوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تجربہ ہندوستان کی بلند مقامات پر دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہے۔ DRDO کے چیئرمین اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کہا کہ یہ میزائل ہندوستان کی اہم فضائی دفاعی ضروریات کو کامیابی سے پورا کرتا ہے اور یہ دیسی دفاعی نظام کی طاقت کا ثبوت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read