Bharat Express DD Free Dish

India-Pakistan Ceasefire: ہند-پاک میں جنگ بندی کا اعلان، ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوے پر ہندوستانی حکومت نے لگائی مہر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا،”امریکی کی ثالثی میں ایک لمبی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اورپاکستان فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔‘‘

India-Pakistan Ceasefire: ’آپریشن سندور‘ کے بعد ہندوستان اور پاکستان میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اوردونوں ممالک جنگ میں کافی آگے بڑھ گئے تھے، جس کے بعد اب جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری نے پریس بریفنگ کے دوران سیزفائرپرمہرلگا دی۔ اس طرح سے دونوں ممالک کے لئے یہ بہت بڑی خبر ہے۔ سعودی عرب اورامریکہ اوریوروپی یونین ممالک کی کوششوں کے بعد دونوں ممالک سیزفائرکے لئے راضی ہوگئے۔ اب 12 مئی کو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوں گے، اس دوران آگے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق، دونوں ممالک کسی غیرجانبدارمقام پر بیٹھیں گے اور مذاکرات کریں گے۔

قابل ذکرہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ پاکستان سے بڑا بدلہ لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اورپاکستان کی طرف سے مسلسل حملے کئے جا رہے تھے، جس کے بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی میں پاکستان کے کئی ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب، امریکہ اور یوروپی یونین کی کوششوں سے دونوں ممالک سے جنگ روکنے کی اپیل کی تھی۔

ہندوستان کی جوابی کارروائی سے گھبرائے پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ امن وامان اورصلح کرانے کے لئے پوری دنیا کے ممالک سے گہارلگائی تھی۔ اس درمیان امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پرایک پوسٹ کے ذریعہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیز فائر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان نے ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوے پر مہرلگادی۔ حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو ایک بارپھربات چیت ہوگی، اسی میں آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

 

ہندوستانی حکومت کی طرف ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مسری نے پریس بریفنگ میں یہ اعلان کردیا ہے۔ اس طرح سے ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے لئے راحت والی خبر ہے کیونکہ دونوں ممالک کے عام شہری اس سے کافی پریشان تھے۔ حالانکہ ہندوستان نے پاکستان میں کسی بھی فوجی ٹھکانے اور عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا تھا، لیکن پاکستان مسلسل ڈرون حملے اور گولی باری کررہا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read