IED blast in Chhattisgarh’s Bijapur: چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے ایک بار پھر سی آرپی ایف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیجاپورمیں پیر کی صبح آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک جوان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ان دونوں کو جوانوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لیے انہیں ہوائی جہاز سے رائے پور لے جانے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ یہ واقعہ گنگلور تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ صبح سی آر پی ایف کی ٹیم گشت پر ہیلوری گاؤں کی اور روانہ کیا گیا تھا۔ یہ ٹیم جب صبح تقربیاً ساڑھے دس بجے ٹیکا میٹا کی پہاڑی کے قریب پہنچی تب ان جوانوں کا پیر دھماکہ خیرمواد پر پڑگیا۔ اس حادثہ میں دو جوان زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ضلع اسپتال میں علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے ہوائی جہاز سے رائے پور لے جایا جارہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں نکسلیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



