آسام کے رکن لوک سبھا گورو گگوئی نے منگل کو آسام کانگریس کے نئے صدر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔ پارٹی کی قیادت کی یہ ذمہ داری انہوں نے ریاستی کانگریس کے سابق صدر بھوپین کمار بورا سے لی، جنہوں نے تین سال سے زائد عرصے تک پارٹی کی قیادت کی۔
اس موقع پر کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیو ورت سکیا سمیت کئی سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ گورو گگوئی نے اپنی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کاماخیا مندر میں حاضری دی اور اپنے جذبات کو تازہ کیا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورو گگوئی نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ مساوات اور شمولیت کے اصولوں پر کاربند رہے گی۔ انہوں نے کہا، “ہم مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، ہیتیشور سکیا اور ترون گگوئی جیسے رہنماؤں کی نظریات سے متاثر ہو کر پارٹی کو آگے بڑھائیں گے۔”
گورو گگوئی کو گزشتہ ہفتے پارٹی کی مرکزی قیادت نے آسام کانگریس کی صدارت کے لیے منتخب کیا تھا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا شرما نے گگوئیکی برطانوی اہلیہ کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے نشانہ بنایا تھا۔
گزشتہ ہفتے گورو گگوئی دہلی سے اپنے حلقہ انتخاب زورہٹ پہنچے تھے اور وہاں سے شوا سگر سے گواہاٹی تک تین روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وہ مختلف مقامات جیسے تیٹا بور، زورہٹ، ناگاوں، موریگاوں اور جاگیروڈ میں پارٹی کارکنوں سے ملے اور اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔
گورو گگوئی کی قیادت میں کانگریس کو آسام کی سیاست میں نیا جوش اور ولولہ ملنے کی امید کی جا رہی ہے، خاص طور پر اگلے سال کے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں اسے کافی اہم مانا جارہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


