Bharat Express DD Free Dish

Indo-Pak Tension: حکومت کو میڈیا کو جاری کی تازہ ایڈوائزری، پروگراموں میں ایئر سائرن کے استعمال پر لگائی روک

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وزارت داخلہ نے میڈیا کے لیے تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ایئر سائرن کے استعمال پر روک لگا دی ہے۔

ٹرین ٹکٹ پر آپریشن سندور لکھے جانے اور وزیراعظم مودی کی تصویر لگانے پر کانگریس نے سوال اٹھایا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وزارت داخلہ نے میڈیا کے لیے تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ایئر سائرن کے استعمال پر روک لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ ایئر ریڈ سائرن کا استعمال شہریوں کو جنگ اور ہنگامی صورت حال کی خبر دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ’’تمام میڈیا چینلز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں کمیونٹی بیداری مہیم کے علاوہ سول ڈیفنس کے ایئر ریڈ سائرن کی آواز استعمال کرنے سے گریز کریں۔‘‘

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’سائرن کی آواز کے غیرضروری استعال سے ہو سکتا ہے عام شہری ایئر ریڈ سائرن کو لے کر غیرحساس ہو جائیں اور اسے معمول کی بات سمجھ کر غلط پیغام لیں۔۔۔ سول ڈیفنس ایکٹ 1968 کے حوالے سے سول ڈیفنس کی تیاریوں میں آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔‘‘ واضح رہے کہ حکومت نے اس سے پہلے بھی میڈیا کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی سرگرمیوں کی لائیو کوریج نہ کرنے کے لیے کہا تھا، تاکہ دشمن ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

وزارت دفاع نے شہریوں سے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کیوں کہ پاکستان لگاتار دو راتوں سے ہندوستانی فوج کی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے جا رہا ہے۔ حالاں کہ ہندوستانی فوج نے اس کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، لیکن سرحد پر پاکستان کی بھاری فائرنگ اور گولے باری کے نتیجے میں کئی شہریوں کی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ وہیں گزشتہ رات پنجاب کے فیروزپور میں ایک عام شہری کے گھر پاکستانی ڈرون گرنے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد بری طرح زخمی ہو گئے اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس درمیان ہندوستانی فوج نے عام شہریوں سے افواہوں پر دھیان نہ دینے اور حکومتی ہدایات کی پابندی دینے پر زور دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read