فائل فوٹو: پی ٹی آئی
مرکزی حکومت نے بدھ کے روز سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ پروین سود نے 25 مئی 2023 کو دو سال کی مدت کے لیے سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا جس میں چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اور لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی شامل تھے۔
اس کا نوٹیفکیشن عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ (DoPT) نے جاری کیا ہے۔ تقرری کمیٹی کی سکریٹری منیشا سکسینہ کے دستخط شدہ اس خط کے مطابق اس توسیع کی منظوری 5 مئی 2025 کو دی گئی تھی۔
The tenure of CBI Director Praveen Sood extended for a period of one year beyond 24.05.2025. pic.twitter.com/9KGeGsFgfq
— ANI (@ANI) May 7, 2025
کون ہیں پروین سود؟
کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر پروین سود کی مدت ملازمت میں 24 مئی سے آگے ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ پروین سود کرناٹک کیڈر کے 1986 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر ہیں۔ سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے طور پر کام کر رہے تھے۔
اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ہیں پروین سود
ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں 1964 میں پیدا ہونے والے پروین سود نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی سے سول انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد 22 سال کی عمر میں آئی پی ایس میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے پاس انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بنگلورو اور میکسویل اسکول آف گورننس، نیویارک کی سائراکیز یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی ڈگری بھی ہے۔ اپنی خدمات کے دوران انھوں نے کئی اہم اور ہائی پروفائل کیسز کو ہینڈل کرنے کے ساتھ اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


