غازی پور لٹریچر فیسٹیول 2025 آج اختتام پذیر ہوا۔ اس کا آغاز جمعہ کو وارانسی کے ہوٹل دی کلارکس میں ایک پروقار ماحول میں ہوا۔ ہفتہ کو غازی پور کی تاریخی سرزمین ادب، ثقافت اور مکالمے کے رنگوں سے شرابورہوگئی۔ اس تقریب نے نہ صرف ادب کا جشن منایا بلکہ ہندوستانی شعور اور آزادی کی اقدار پر گہرائی سے بحث ومباحثے کے پلیٹ فارم کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی۔
سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا فخر اور غازی پور کی شناخت
بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور چیف ایڈیٹر اُپیندر رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ اکثر غازی پور میں پیدا ہونے والوں کو وارانسی کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں، لیکن انہوں نے فخر سے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ غازی پور اور شیرپور کو ہی اپنی شناخت بتایا۔ جدوجہد آزادی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے سی ایم ڈی نے وضاحت کی کہ ان کے گاؤں میں تقریباً 200 لوگوں کو مجاہد آزادی کے طور پر پنشن دی گئی تھی اور ان کے خاندان کے بہت سے افراد نے 1942 کی بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا تھا۔
آزادی کی جدوجہد اور گاندھی کی شراکت
سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں مہاتما گاندھی کی شراکت سب سے اہم تھی۔ بھارت چھوڑو تحریک کی بھی شروعات کاندھی جی نے کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ جب جواہر لال نہرو وزیر اعظم بنے تب گاندھی دہلی میں ہریجن کالونی میں جھاڑو لگا رہے تھے۔ جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا نے گاندھی جی سے متاثر ہوکر 27 سال جیل میں گزارے اور اپنے ملک کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔
ہندوستانی شعور اور جدید اقدار
اس تناظر میں سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے کہا کہ ہندوستان نے ساڑھے تین ہزار سال تک حملے برداشت کیے اور اس عرصے میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ مہاویر اور بدھ جیسے عظیم انسانوں نے نہ صرف مادی بلکہ روحانی آزادی کا راستہ دکھایا۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر دنیا کے تمام سرمایہ داروں کی دولت ایک طرف اور بدھ اور مہاویر دوسری طرف رکھ دیے جائیں تو کون دولت کا انتخاب کرنا چاہے گا؟ سی ایم ڈی نے کہا کہ حقیقی آزادی وہ ہے جو روح کو کلی سے پھول کی طرح کھلا دے۔
امریکہ اور بھارت کا موازنہ
انہوں نے امریکہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا کا امیر ترین ملک ہے اور سرمایہ داری میں عالمی لیڈر بن چکا ہے لیکن روحانیت کے میدان میں عالمی رہنما ہونے کا دعویٰ کیا بھارت کے پاس تھا اور اب بھی ہےہے اور اب بھی ہے۔ بھارت کی طاقت اس کے روحانی شعور میں پنہاں ہے، جو آزادی کو جدید زندگی میں سب سے بڑی قدر سمجھتا ہے۔
آزادی کے بعد کی آزادی
سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف نے کہا کہ آزادی صرف وزیراعظم یا صدر بننے تک محدود نہیں ہے۔ حقیقی آزادی یہ ہے کہ ہم اپنی پسند کے مطابق شادی کرسکیں، تعلیم حاصل کرسکیں، سفر کرسکیں اور اپنی رائے کھل کر رکھ سکیں۔ انہوں نے اپنی شادی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین شادی میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ اانہوں نے نے ویشیہ خاندان کی لڑکی سے شادی کی تھی۔
گلوبل ولیج میں ہندوستان کا کردار
انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک گلوبل ولیج میں رہتے ہیں۔ ہمارے چیلنجز مختلف ہیں اور ہماری جدوجہد بھی بنیادی ہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہم ایک ساتھ بیٹھ کر اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کرپارہے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان نے آزادی کے بعد آزادی کے حصول کی طرف قدم بڑھایا ہے۔
غازی پور لٹریچر فیسٹیول 2025 نے ثابت کیا کہ ادب صرف کتابوں تک محدود نہیں ہے بلکہ معاشرے، ثقافت اور آزادی کی اقدار پر گہرے مکالمے کا ذریعہ ہے۔ سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے کے خیالات نے واضح کیا کہ آزادی کا حقیقی معنی روحانی اور سماجی آزادی ہے۔ مہاویر اور بدھ کی تعلیمات سے لے کر گاندھی اور منڈیلا کی جدوجہد تک، یہ تہوار ہندوستانی شعور کی گہرائی اور جدید زندگی کی اقدار کی مطابقت کو اُجاگر کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
