Bharat Express DD Free Dish

Gang rape of minor girl: بیلگاوی میں نابالغہ کی مختلف مقامات پر اجتماعی عصمت دری، 6 ملزمان پر پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، 5 گرفتار

پولیس نے اس معاملے میں چھ ملزمان کے خلاف پوکسو ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ متاثرہ اور تمام ملزمان بیلگاوی کے ہی باشندے۔

بیلگاوی میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں چھ ملزمان کے خلاف پوکسو ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ اور تمام ملزمان بیلگاوی کے رہنے والے ہیں۔ وہیں ملزمان میں نابالغ بھی شامل ہیں۔

مختلف مقامات پر متاثرہ کو بنایا گیا جنسی زیادتی کا نشانہ

مرکزی ملزم نے پہلے متاثرہ لڑکی سے دوستی کی، پھر اسے ایک ویران جگہ پر لے جا کر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اس کی عصمت دری کی۔ دونوں نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنائی اور پھر اس ویڈیو کا استعمال متاثرہ کو بلیک میل کرنے کے لیے کیا گیا۔ پھر مزید تین نوجوانوں نے متاثرہ لڑکی کو ویڈیو کے ذریعے ڈرا دھمکا کر مختلف مقامات پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اب تک پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک ملزم ابھی فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے دو نابالغ لڑکے بھی ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، لہٰذا متاثرہ کی شناخت چھپائی جا رہی ہے: پولیس

پولس کمشنر بھوشن بورسے نے کہا کہ ’’یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اسی وجہ سے متاثرہ لڑکی کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے اور اسے ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ وہیں مفرور ملزم کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ مکمل تفتیش جاری ہے اور جلد ہی مفرور ملزم بھی پکڑ لیا جائے گا۔

بیلگام میں اجتماعی عصمت دری کے اس واقعہ نے ایک بار پھر سماج کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گینگ ریپ، بلیک میل اور نابالغ کی ویڈیو ریکارڈنگ جیسے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایسے معاملات میں فوری کارروائی اور سخت سزا انتہائی ضروری ہے۔ پولیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ متاثرہ کو جلد انصاف ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read