Bharat Express DD Free Dish

G20 Summit: جوہانسبرگ میں جی20 لیڈران نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کیا کمیٹمنٹ، پی ایم مودی نے شیئر کی تصویر

وزیراعظم مودی نے کہا کہ جوہانسبرگ جی20 سمٹ کے دوران جمہوریہ کوریا کے صدر لی جے-میونگ کے ساتھ بہت کارآمد ملاقات ہوئی۔ یہ اس سال ہماری دوسری ملاقات ہے، جو ہماری خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں مضبوط رفتار کا اشارہ ہے۔ ہم نے معاشی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے خیالات شیئر کیے۔

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی-20 سربراہی اجلاس جاری ہے، جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت کی۔ اس دوران وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہانسبرگ سمٹ میں جی-20 کے ساتھی لیڈران کے ساتھ ہم سب مل کر دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیز سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ جی20 سمٹ کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیز اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ آج ہمیں آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن (ACITI) پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ پہل تین براعظموں اور تین سمندروں میں موجود جمہوری شراکت داروں کے درمیان ابھرتی ہوئی تکنالوجی میں تعاون کو مزید گہرا کرے گی، سپلائی چین کے تنوع، صاف توانائی اور مصنوعی ذہانت (AI) کو بڑے پیمانے پر اپنانے میں مدد دے گی۔ ہم آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت کے لیے مل کر کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ جی20 جوہانسبرگ سمٹ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیریس کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا، “برازیل کے صدر لوئیس اناسیو لولا دا سلوا سے ملنا ہمیشہ خوشی کی بات ہوتی ہے۔ بھارت اور برازیل اپنے عوام کے فائدے کے لیے تجارت اور ثقافتی روابط کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔”

وزیراعظم مودی نے کہا کہ جوہانسبرگ جی20 سمٹ کے دوران جمہوریہ کوریا کے صدر لی جے-میونگ کے ساتھ بہت کارآمد ملاقات ہوئی۔ یہ اس سال ہماری دوسری ملاقات ہے، جو ہماری خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری میں مضبوط رفتار کا اشارہ ہے۔ ہم نے معاشی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے خیالات شیئر کیے۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جوہانسبرگ جی20 سمٹ کے دوران فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ہم نے مختلف عالمی ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی۔ بھارت–فرانس تعلقات دنیا کی بھلائی کے لیے ایک مضبوط طاقت بنے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے بتایا کہ ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ بھی خیالات کا اچھا تبادلہ ہوا۔ بھارت اور ملیشیا باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انگولا کے صدر جواو مانوئل گونکالویس لورینکو—جو افریکن یونین کے چیئرمین بھی ہیں—کے ساتھ بہت مثبت گفتگو ہوئی۔ رواں سال کے آغاز میں دہلی میں ان کا استقبال کرنے کا موقع ملا تھا۔ بھارت انگولا کے ساتھ دوستی کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک تجارت کے ساتھ ساتھ ثقافتی روابط بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read