Bharat Express DD Free Dish

National Commission for Minorities: قومی کمیشن برائے اقلیت کے زیراہتمام تقریب میں اقلیتی فلاح و بہبود کے لیے چار اہم تجاویز پیش، حکام کی جانب سے بھرپور ستائش

تقریب میں مسلم برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب توحید عالم کو مقرر کی حیثیت سے مدعو کیا گیا، جو اس تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت رہی۔ اقلیتی امور کے حوالے سے ان کی فکری بصیرت اور سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں گلدستہ، شال اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔

نئی دہلی: قومی کمیشن برائے اقلیت، وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند کے زیرِ اہتمام یوم اقلیات کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو قومی کمیشن برائے اقلیت کے کانفرنس ہال، سی جی او کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مسلم برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے توحید عالم کو مقرر کی حیثیت سے مدعو کیا گیا، جو اس تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت رہی۔ اقلیتی امور کے حوالے سے ان کی فکری بصیرت اور سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں گلدستہ، شال اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز محترمہ الکا اپادھیائے(آئی اے ایس) سکریٹری، قومی کمیشن برائے اقلیت، حکومت ہند کی جانب سے عطا کیا گیا۔

اقلیتوں کی ترقی کے لیے جامع اور عملی تجاویز

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توحید عالم نے ملک میں اقلیتی برادریوں کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کے حوالے سے چار نہایت اہم، بامعنی اور قابل عمل تجاویز پیش کیں۔ ان تجاویز میں اقلیتوں کو درپیش موجودہ مسائل، حکومتی اسکیموں کے مؤثر نفاذ اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سینئر افسران اور معززین کی جانب سے پذیرائی

توحید عالم کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو الکا اپادھیائے، قومی کمیشن کے سینئر افسران اور تقریب میں موجود دیگر معزز مہمانوں نے نہایت سنجیدگی سے سنا اور انہیں اقلیتی فلاح و بہبود کے لیے نہایت مفید اور دور رس نتائج کی حامل قرار دیا۔ حکام نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کی تعمیری آرا پالیسی سازی کے عمل میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ تقریب یوم اقلیات کے اصل مقصد یعنی قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور اقلیتی حقوق کے تحفظ کی بھرپور عکاس رہی، جہاں مختلف طبقات کے نمائندوں نے باہمی احترام اور ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read