Bharat Express DD Free Dish

Fighter aircraft of the Indian Air Force crashed: ہریانہ کے پنچکولہ میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،عین وقت پر پائلٹ نے لیا بڑا فیصلہ

لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے لیے امبالہ ایئربیس سے اڑان بھرا تھا۔ پائلٹ طیارے سے باہر نکل گیا۔ کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فی الحال حادثے کی تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ ہریانہ کے پنچکولہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے لیے امبالہ ایئربیس سے اڑان بھرا تھا۔ پائلٹ طیارے سے باہر نکل گیا۔ کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فی الحال حادثے کی تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ایسا بتایا جارہا ہے کہ بدلوالا گاوں کے نزدیک فائٹر جیٹ گر کر تباہ ہوا۔ اس سے گاوں اور آس پاس میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ فائٹر جیٹ گرنے سے پہلے پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی ، جس سے پائلٹ کی جان بچ گئی ۔ فائٹر جیٹ پوری طرح سے جل کر خاک ہوگیا ہے اور اس کے ٹکڑے آس پاس بکھر گئے ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read