Bharat Express DD Free Dish

Tejas Fighter Jet Crashed: دبئی ایئر شو  میں آئی اے ایف تیجس فائٹر جیٹ کیسے ہوا کریش

رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز طیارہ ایک صحیح اور کمپلیٹ لوپ بنانے کے دوران ناکام ہوا۔ طیارہ اوپر اٹھا، الٹا ہوا اور پھر نیچے آیا، لیکن دوبارہ اوپر اٹھنے سے پہلے ہی ممکن ہے کہ اونچائی کم رہ گئی ہو، یا جیٹ کے پاس اوپر چڑھنے کے لیے مطلوبہ رفتار موجود نہ ہو۔ اسی باعث وہ زمین سے ٹکرا گیا۔

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ (IAF) کا ہلکا لڑاکا طیارہ ‘ایل سی اے تیجس’ اپنی ڈیمونسٹریشن فلائٹ کے دوران اچانک گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ونگ کمانڈر Namansh Syal جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیجس مختلف پیچیدہ فضائی کرتب دکھا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اچانک توازن کھونے کے بعد نیچے گرا اور زور دار دھماکے کے ساتھ دھوئیں کے بڑے بادل آسمان پر اٹھنے لگے۔ بھارتی فضائیہ نے پائلٹ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے انتہائی دل خراش سانحہ قرار دیا۔

تیجس کریش کیسے ہوا؟

حادثے کے بعد سب سے اہم سوال یہی اٹھا کہ تیجس کیوں گرکرتباہ ہوا، جبکہ اپنے 24 سالہ آپریشنل دور میں یہ محض دوسرا بڑا حادثہ تھا۔ ماہرین کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ بیرل رول نامی مانوور کر رہا تھا، جس میں فائٹر جیٹ اپنی محور کے گرد مکمل گردش کرتا ہے۔ یہ فضائی کرتب تکنیکی طو پربہت پیچیدہ نہیں سمجھا جاتا، مگر اسے انجام دینے کے لیے انتہائی درست رفتار، زاویہ اور اونچائی ضروری ہوتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز طیارہ ایک صحیح اور کمپلیٹ لوپ بنانے کے دوران ناکام ہوا۔ طیارہ اوپر اٹھا، الٹا ہوا اور پھر نیچے آیا، لیکن دوبارہ اوپر اٹھنے سے پہلے ہی ممکن ہے کہ اونچائی کم رہ گئی ہو، یا جیٹ کے پاس اوپر چڑھنے کے لیے مطلوبہ رفتار موجود نہ ہو۔ اسی باعث وہ زمین سے ٹکرا گیا۔

ماہرین نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انجن میں خرابی یا آگ لگنے کا امکان بھی حادثے کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔ اس امکان کا پس منظر تب مزید مضبوط ہوا جب حادثے سے صرف ایک دن پہلے حکومت نے تیجس Mk1 میں آئل لیک کی سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کو سختی سے مسترد کیا تھا۔

پائلٹ کی شہادت

جاں بحق پائلٹ ونگ کمانڈر Namansh Syal کا تعلق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا سے تھا اور ان کا سروس ریکارڈ تقریباً مثالی قرار دیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھیو نے ان کے انتقال کو ملک کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے ایک بہادر اور فرض شناس سپاہی کھو دیا ہے۔

تیجس کی اہمیت

بھارتی ساختہ یہ لڑاکا طیارہ ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے تیار کیا ہے جبکہ اس کے انجن جنرل الیکٹرک (GE) امریکہ سے لیے گئے ہیں۔ انڈین ایئر فورس اپنی MiG-21 بیڑے کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس وقت اسکواڈرن کی کمی پوری کرنے کے لیے بڑی حد تک تیجس پر انحصار کر رہی ہے۔ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور سرکاری سطح پر ابھی تک کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ سانحہ نہ صرف بھارت بلکہ عالمی ایوی ایشن برادری کے لیے بھی بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read