ڈی آر ڈی اور فضائیہ نے’اَسترا‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) اور ہندوستانی فضائیہ نے جمعہ کے روز فضا سے فضا میں مار کرنے والے بیانڈ ویزؤل رینج مسائل (BVRAAM) ’استرا کا کامیاب تجربہ کیا۔ دیسی ساختہ ’ریڈیو فریکوئنسی (RF) سیکر‘ سے لیس، ’استرا‘ کا تجربہ اڈیشہ کے ساحل کے قریب ہندوستانی لڑاکا طیارے Sukhoi-30 MK-1 سے کیا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق تجربے کے دوران دو میزائل داغے گئے۔ ان میں تیز رفتار بغیر پائلٹ کے فضائی اہداف کو مختلف حدود، سمتوں اور لانچ پلیٹ فارم پر نشانہ بنایا گیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل نے دونوں بار انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو تباہ کیا۔
تمام سب سسٹم کا توقع کے مطابق کارکردگی
وزارت کے مطابق، میزائل ٹیسٹ میں ملکی آر ایف سیکر سمیت تمام سب سسٹم توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس آر ایف سیکر کو ڈی آر ڈی او نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس ٹیسٹ سے ’استرا‘ میزائل سسٹم کی درستگی اور ریلیبلٹی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ صداقت انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چاندی پور کی طرف سے تعینات رینج ٹریکنگ آلات کے ذریعے حاصل کردہ فلائٹ ڈیٹا کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہے۔
100 کلومیٹر سے زیادہ ہے ’استرا‘ کی رینج
’استرا‘ کی رینج 100 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ یہ جدید گائیڈنس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) سمیت 50 سے زیادہ سرکاری اور نجی صنعتوں نے اس پروجیکٹ میں تعاون کیا ہے۔
راج ناتھ نے دی ڈی آر ڈی او اور فضائیہ کو مبارکباد
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فضائیہ اور صنعتی شراکت داروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیسی ساختہ کے ساتھ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے سربراہ ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی تمام ٹیموں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

